18 ستمبر کو فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کی دینی و معاشرتی اصلاح کرنے اور ان کے دلوں میں خوف خدا اور عشق رسول پیدا
کرنے کے لئے دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً مختلف اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے ۔
اسی
سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 18 ستمبر 2022ء بروز اتوار بعد
نماز عشاء رات 8:45 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔اجتماع میں مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔اس اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد
علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
13 ستمبر 2022ء
بروز منگل اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ وعلیہ کےسالانہ عرس کےسلسلے میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پتوکی شہر کی مرکزی
جامع مسجد مینار رضا میں سنتوں بھرے اجتما
ع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ ثوبان عطاری
نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سے حاجی محمد امین عطاری مدنی
چینل پر براہ راست بیان فرمائیں گے
قرآن
و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقان رسول کی
دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز
دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن اقبال ٹاؤن خان پور میں نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ گلیانہ (کھاریاں) میں
رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ
میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ،
گجرات میں نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
12 ستمبر 2022ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت موسیٰ لین لیاری کی جامع مسجد
کوثر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
آرام باغ اور لیاری کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کا ذہن
دیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد خالد عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمدعمیرعطاری ڈسٹرکٹ
مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
10ستمبر 2022ء کو فیصل آباد میں رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے فیضان ریہیبیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اے میاں عبدالمنان، امید وار ایم پی اے
و چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید ارشد ڈوگر نے شرکت کی۔
شخصیات نے فیضان
ریہیبلیٹیشن سینٹر کا وزٹ کیا
اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس میں ماہانہ کچھ نہ کچھ حصہ ملانے کی نیت کی۔ (رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مولانا عبدالحبیب عطاری نے النور گارڑن بہاولپور میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا
13 ستمبر 2022ء بروزمنگل بہاولپور میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و
ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری و رکن شوریٰ نگران صوبائی مشاورت پنچاب
حاجی اسلم عطاری نے النور گارڑن میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر مقامی شخصیات اور اہل محلہ اور وہاں موجود ذمہ داران نے اراکین شوریٰ کا استقبال کیا نیز رکن شوری عبدالحبیب عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے نیک ارادوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: اقبال عطاری ڈویژن
بہاولپور ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لودھراں سیلاب
متاثرین امدادی کیمپ میں رکن شوریٰ
عبدالحبیب عطاری کا وزٹ
13ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کی طرف سے قائم لودھراں غوثیہ چوک میں سیلاب متاثرین امدادی
کیمپ کا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے وزٹ
کیا۔
دوران وزٹ رکن شوری نے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیمپ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی نیز
اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندگان سےبات چیت کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے شعبہ FGRF کی سیلاب متاثرین کے سلسلے میں اب تک کی
کاوشوں پربریفنگ دی۔(رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رنگ و نسل کی تفریق کئے
بغیر دنیا بھر کے لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
معلومات کے مطابق پچھلے
دنوں نئی آبادی نزد مزدور پلی ساہیوال کی جامع مسجد مدینہ میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول، دیگر شہروں سے آئے ہوئے اساتذۂ
کرام و طلبۂ کرام اور ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آزمائشیں
کیوں آتی ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو
نمازوں، روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام پر ذکر
و دعا کا سلسلہ ہوا جب کہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔علاوہ ازیں
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری
پرویز الٰہی سے ترجمان دعوتِ اسلامی حاجی عبدالحبیب عطاری اور FGRF کے وفد کی ملاقات
لاہور:(12 ستمبر2022ء) وزیر
اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(ایف
جی آرایف) کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعوت اسلامی کے
وفد کو آیت و حدیث ختم نبوت سے متعلق خوبصورت فریم کا تحفہ دیا۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب میں
سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب حکومت اور ایف
جی آر ایف کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے تعاون
کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز
الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیں گے اورایف
جی آر ایف کے تعاون سے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت اور ایف جی
آر ایف کی کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ
پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے تباہ ہونے والے پکے گھروں کی تعمیر
کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے جبکہ تباہ ہونے والے کچے گھروں کی تعمیر کیلئے
2لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دعوت اسلامی کاادارہ ایف
جی آر ایف فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔
پنجاب حکومت اور ایف جی
آرایف سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ
متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔امداد
کا صحیح حقداروں تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کی
بحالی کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے جو بھی ممکن ہو سکاکرتے
رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو ایف جی
آر ایف کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی
گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاحی کاموں سے متعلق ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا
اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی پنجاب محمد لیاقت عطاری،ایف جی آر ایف نگران لاہور ڈویژن حاجی محمد
افضل عطاری، حنیف میمن، ایف جی آر ایف کراچی محمد عادل عطاری، دعوت اسلامی کراچی
کے محمد عمران گھیگی،عرفان عطاری اوردیگر ذمہ داران شامل تھے جبکہ راسخ الٰہی، ایم
پی اے حافظ عماریاسر اور چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف بھی اس موقع پر
موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کے آفیشل واٹس
ایپ نیوز گروپس
کیا آپ رہنا چاہتے ہیں
دعوتِ اسلامی سے ہر دم اپڈیٹ!!
اگر ہاں!!! تو ابھی ہمارے
ان گروپس میں سے کسی ایک گروپ کو جوائن کریں۔ ان گروپس میں روزانہ کی بنیاد پر دنیابھر
سے دعوتِ اسلامی کی خاص خاص خبریں شیئر کی
جائیں گی۔
گروپ نمبر 01
https://chat.whatsapp.com/GVNqWd85YTvD3Xbbvx5JXZ
گروپ نمبر 02
https://chat.whatsapp.com/CsWk9BHDgpYJ2rKa5dfO7o
گروپ نمبر 03
https://chat.whatsapp.com/GkjXzpoI0RwKcyZYcfXaWz
گروپ نمبر 04
https://chat.whatsapp.com/KvjNxullRr75TSnDwutP2s
گروپ نمبر 05
https://chat.whatsapp.com/BAndVVELQI3BNW2PGOWOux
گروپ نمبر 06
https://chat.whatsapp.com/JQVeUkLHMmY9gvgJISxmTl
گروپ نمبر 07
https://chat.whatsapp.com/HVGXLXRF3X2Cu4ZSTfAlLK
گروپ نمبر 08
https://chat.whatsapp.com/Cse84RDMkN20ydUC2OfS9G
گروپ نمبر 09
https://chat.whatsapp.com/Jc0RzpI27Q36NQnzdXKNhr
ہمارا فیس بک پیج ابھی
فالو اور لائک کیجئے:
https://www.facebook.com/news.dawateislami.net
مزید اپڈیٹ کے لئے وزٹ کیجئے
ہماری ویب سائٹ:
دعوتِ اسلامی کے
زیرِاہتمام 9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ عید میلاد النبی ﷺ کے
سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تمام شعبہ جات کے نگران و ذمہ داران سے 12 ربیع الاول
کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے حوالے سے گفتگو کی۔
شہر میانی سرگودھا میں
قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ
وارسنتوں بھرا اجتماع
دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرا بیان کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
ضلع سرگودھا کے شہر میانی میں قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اجتماعِ پاک کی ابتداء
قراٰنِ پاک کی تلاوت سے ہوئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”ہم بدلتے کیوں نہیں“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)