
مورخۂ
17 اکتوبر 2022ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اکرم رحمانی کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ
داران کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستا مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت
کی و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صدقے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی
کے ہونے والے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس بارے میں ترغیب دلا نے کے حوالے سے گفتگو کی۔
علاوہ ازیں حلقے میں شریک شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی
جبکہ شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں اُن
سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اوکاڑہ میں شیخ انعام اللہ کے گھر پر شخصیات
کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام

17 اکتوبر 2022ء کو پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شیخ انعام اللہ کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کو اس بارے میں ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن سازی
کی جس پر شخصیات و ذمہ داران نےاچھی
اچھی نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع
کروائی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا فرمائی اور شخصیات کو اپنے چہروں پر پیارے آقاﷺ کی پیاری پیاری سنت داڑھی مبارک سجانے کاذہن دیا۔آخر میں شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ
پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عید گاہ مظفرآباد میں عظیم
الشان اجتماع نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے بیان
کیا

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 20 اکتوبر 2022ء کو مرکزی عید گاہ مظفرآباد میں عظیم
الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مظفرآباد، اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ
کرام و طلبۂ کرام، ذمہ داران، سیاسی و
سماجی شخصیات اور قرب و جوار سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے”پیارے نبی ﷺکے پیارے نام“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگران پاکستان مشاورت نے پیارے آقا
محمد مصطفی ﷺ کے نام پاک کی برکات اور بچوں کا نام محمد رکھنے کی فضیلتوں نیز اس کی برکتوں کے بارے میں شرکائے
اجتماع کو بتایا۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو اپنی
زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے،
رمضان شریف کے روزے رکھنے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے
کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے
اور دیگر اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے
کے بارے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت تربیتی کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔
بعدِ بیان
ذکر اللہ بھی کیا
گیا اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی جبکہ صلاۃ اسلام کا بھی سلسلہ رہا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔
واضح رہے اس موقع پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
حافط
آباد پنجاب فوڈ اتھارٹی میں دعوت اسلامی
کے تحت میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
پچھلے
دنوں پنجاب کے شہر حافط آباد پنجاب فوڈ اتھارٹی میں دعوت اسلامی کے تحت میلاد
النبی ﷺ کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں نگران یو۔ کے۔
مولانا سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس
اجتماع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کےآفیسرز، ورکرز و دیگر افراد نے شرکت کی ، مولانا فضیل رضا عطاری نے شرکاء
میں بیان کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیا ۔(
کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
حافظ
آباد جامعۃ المدینہ میں سید فضیل رضا عطاری کی طلبۂ کرام سے ملاقات
.jpg)
ان
دنوں دعوت اسلامی یو۔کے نگران مولانا سید فضیل رضا عطاری پاکستان کے دورے پر
ہیں جہاں وہ مدارس اور جامعات المدینہ میں دینی کاموں کا جائزہ لیتے اور طلبۂ
کرام کی تربیت کرتے ، اسی حوالے سے پچھلے
دنوں پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جامعۃ المدینہ میں مولانا سید فضیل رضا عطاری نے
وزٹ کیا جہاں طلبۂ کرام نے انکا استقبال کیااور اساتذہ ٔ کرام سے ملاقات کی ۔
مولانا
سید فضیل عطاری نے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے مزید انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)

ان
دنوں دعوت اسلامی یو۔کے نگران مولانا سید فضیل رضا عطاری پاکستان کے دورے پر
ہیں جہاں وہ مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی علمائے کرام سے ملاقات بھی
کرتے ہیں اسی ضمن میں پچھلے دنوں پنجاب کے شہر گکھڑمیں عوت اسلامی کے تحت نگران
یو۔کے مولانا سید فضیل رضا عطاری نے حضرت
مولانا پیر اجمل رضا قادری سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے بارے میں تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مولانا فضیل رضا عطاری نے انہیں یو ۔ کے میں
دعوت اسلامی کے تحت ہو نیوالے کاموں کے بارے میں بتایا جس پر پیر اجمل رضا قادری
نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی
کے تحت ملیر کراچی میں میلاد النبی ﷺ کے تحت سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک میں نگران یو
۔ کے مولانا سید فضیل رضا عطاری نے شرکاء سے میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا
بیان کیا نیز شرکاء کو نیک اعمال کرنے اورگناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور
دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام سندھ میں اجتماع میلاد کا
انعقاد، نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری نے بیان فرمایا

19
اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو
جام سندھ میں جشن ولادت مصطفٰے ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں Associate
پروفیسر ڈاکٹر عبد المبین لودھی، ڈائریکٹر اسپورٹس انوار احمد خانزادہ سمیت ٹیچرز،
اسٹوڈنٹس، مقامی افراد اور رکن شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری کے علاوہ شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”آخری
نبی ﷺ کی پیاری سیرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان
کی کامیابی صرف تعلیم سے نہیں بلکہ کردار سے ممکن ہے، لہذا اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ
کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ نگران شوریٰ نے وقت
کی قدر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جس نے وقت کی قدرکی وقت اُسے قدر والا بنادیتا ہے اور جس نے وقت کو
ضائع کیا وقت اُسے ضائع کردیتا ہے۔
اجتماع
میں شرکا کو FGRF
کی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی جبکہ آخر میں نگران شوریٰ نے طلبہ اور اساتذہ ٔکرام
کو شیلڈز اور اسناد تحفے میں پیش کی۔ صلوۃ وسلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
سندھ ہائی کورٹ کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد،
ترجمان دعوت اسلامی حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا

19اکتوبر
2022ء کو انٹر نیشنل سطح پر قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی دینی تحریک
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سندھ ہائی کورٹ کراچی میں جشن ولادت مصطفٰے ﷺ کے سلسلے
میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس احمد علی سمیت دیگر ججز ، وکلاء
حضرات اور مختلف شخصیات و عہدیداران نے شرکت کی۔
محفل
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ
دعوت اسلامی کے رکن و ترجمان دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام
میں عدل و انصاف کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل
کو حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے جسٹس احمد علی کو ترجمہ قرآن ”کنز
العرفان“ کا تحفہ پیش کیا۔
گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں محفل میلاد کا انعقاد، ترجمان
دعوت اسلامی حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا

18
اکتوبر 2022ء کو گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں مولد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان
اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، گورنر
سندھ کامران ٹیسوری، حکومتی عہدیداران و افسران سمیت سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین
مولانا بشیر فاروقی قادری صاحب اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
محفل
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوت
اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”آقا کریم ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت
ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو حضور ﷺ کی سیرت کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں مولانا بشیر فاروقی قادری صاحب نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام پر محفل کا
اختتام ہوا۔
.jpg)
پچھلے
دنوں نواب شاہ میں دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفل
نعت میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے ذمہ دار محمد حسان عطاری نے ’’معجزات مصطفٰی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین
کو سیرت مصطفی ٰ علیہ السلام کو
اپناتے ہوئے اپنے شب
و روز گزارنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رفاہ انٹرنیشنل کالج حافظ آباد کیمپس
میں تربیتی سیشن ہوا جس میں یوکے
کے ذمہ سید
فضیل رضا عطاری نے طلبا اور کالج کے عملے کے درمیان ’’کامیابی‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دوران
بیان نے شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے
حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں دینی ماحول میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے مستقبل
میں بھی ایسے سیشن منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)