فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ ”اجتماع ختم بخاری“
کااہتمام، جانشین امیر اہلسنت نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی
شعبہ
جامعۃ المدینہ (دعوت
اسلامی)
کے زیر اہتمام 16 فروری 2023ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ
تقریب ”ختم بخاری شریف“ کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ براہ راست جبکہ ملک و بیرون
ملک میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز / گرلز کے طلبہ و طالبات ہزاروں کی تعداد میں
بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے امام بخاری حضرت ابو عبد اللہ محمد بن
اسماعیل البخاری رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے احادیث مبارکہ پر آپ کی خدمات کو بیان کیا۔جانشین امیر اہلسنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بیان کرتے
ہوئے فرمایا کہ امام بخاری رحمۃُ اللہِ
علیہ
کو امیر المؤمنین فی الحدیث، حافظ الحدیث، مفتی، محدث اور حبر الاسلام کے القابات
سے پکارا جاتا تھا۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کے
اساتذۂ کرام کی تعداد 1 ہزار 80 ہے جبکہ بوقتِ وصال آپ کے محدث شاگردوں کی تعداد90 ہزار تھی۔اس کے علاوہ سرتاپا
ادب و تعظیم کے پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ
کا شمار بھی اُن باکمال ہستیوں میں ہوتا ہے
جو ”فنافی الرَّسول“ کے منصبِ عظیم پر فائز تھے۔
سیرت
کے بعد جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”بخاری شریف“ کی آخری حدیث پڑھائی اور ترجمہ پڑھ
کر سنایا۔شیخ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ نے
آخری حدیث کے تمام راویان کا نام ذکر کیا اور متعلقہ حدیث کے بارے میں مدنی پھول
ارشاد فرمائے۔
مختلف
مقامات پر ہونے والے ”اجتماع بخاری شریف“ میں مفتیانِ کرام ، اراکین شوریٰ
، اراکینِ مجلس جامعۃ المدینہ، اساتذۂ کرام اور ناظمین بھی شریک تھے۔