دعوتِ اسلامی کی جانب سے  11 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کا فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ ساتھ ہی یہ بیان مدرسۃُ المدینہ گرلز اسلامی بہنوں میں بھی آڈیو لنک کے ذریعے ریلے کیا گیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)