رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین اسلام کی تبلیغ کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل ایبٹ آباد محمد ظہور عطاری، ماہر علم توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام سمیت شہر و اطراف کے کثیر عاشقان رسول شریک تھے۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز مولانا زید عطاری مدنی نے تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول ِمقبول ﷺ سے کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عدنان عطاری نے ”تکبر“ اور”یوم آزادی کے موقع پر نعمتِ الٰہی کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ تحصیل محمد ظہور عطاری نے شرکا کوشہدائے پاکستان کے ایصالِ ثواب کے لئے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کا اختتام رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام پر ہوا۔(رپورٹ:محمد ظہور عطاری تحصیل نگران ایبٹ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کراچی سندھ کے علاقے موسیٰ لین کی جامع مسجد کوثر میں ذمہ دار حاجی امتیاز عطاری کے مرحوم بھائی حاجی محمد حنیف عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ICT مشاورت اور راولپنڈی ڈویژن مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہرعطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمدا سلم عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری، حاجی محمد وقار المدینہ عطاری، نگران ِفنانس ڈیپارٹمنٹ اور اراکین پاکستان مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےدورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں سے بعض یہ ہیں:

1:ہم نے ہر صوبے، ڈویژن، ڈسٹرک، تحصیل اور تمام شعبہ جات کو ماہانہ کی بنیاد پر خود کفیل کرنا ہے یعنی جتنا شعبہ جات کا ماہانہ خرچ ہے اتنی آمدنی کے لئے کوشش کی جائے۔

2:شعبہ ڈونیشن بکس، شعبہ گھریلوں صدقہ بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل کی ماہا نہ کارکردگی، ماہا نہ رقم لینے اور ای رسید کے متعلق آگاہی دی جائے۔

3:امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی پھولوں، شوریٰ کے طے شدہ طریقے کار کے مطابق ہم دینی کام کرتے رہیں تو ان شاء اللہ آگئے بڑھتے رہیں گے۔

4:نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا:بڑے خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو دعوت اسلامی کو سیلریز اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کو خود کفالت کرنے کی مد میں ڈونیشن دیتے رہتے ہیں اللہ پاک ان کے جان، مال، عزت، آبرو میں برکتیں عطا فرمائے اور اللہ عزوجل ہمیں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت ِاسلامی کا کام کرتے رہنے کی تو فیق عطا فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF کی جانب سے صوابی انبار انٹر چینج کے قریب واقع موٹروے پولیس کے دفتر میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔

نگران ڈسٹرکٹ صوابی خیبر پختونخواہ حضرت سِید عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے موٹروے پولیس سب انسپکٹر ایوب خان کے ہمراہ دفتر کے احاطے میں پودے لگائے۔ سب انسپکٹر ایوب خان نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے عمدہ الفاظ میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی جملہ کاشوں کو سراہا۔


دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے، انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک و بیرونِ ملک میں  ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 4 اگست 2022ء بروز جمعرات شیرانوالہ گیٹ لاہور کی جامع مسجد اقصٰی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو محرم الحرام کے مہینے میں پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان رکنِ شوری نے اسلامی بھائیوں کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مدنی قافلے میں بھر پور انداز میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈہرکی میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت شجرکاری کی گئی جس میں ڈہرکی سول کورٹ کے وکیل سلیم اختر ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔

یہ شجرکاری سلیم اختر ایڈوکیٹ کے آفسز کے سامنے اور ڈہرکی پبلک پارک میں کی گئی ۔(رپورٹ: محمد حسین عطاری ڈہرکی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف سطح کے ذمہ داران کی میٹنگ کی جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ ٹاؤن مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور نگرانِ یو سی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور انہیں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یکم اگست 2022ء بروز پیر کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ پودے لگاکر اس مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے عا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جولائی 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس 2022ء میں حج کرنے والے حاجی صاحبان کی آمد ہوئی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مکہ و مدینہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے حاجی صاحبان کو پیارے آقا ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی اور عمامہ شریف سجانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاجیوں کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے، نماز کی پابندی کرنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے حاجی صاحبان کی دعوت کا اہتمام کیا اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 جولائی 2022 ء کو  پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد پنجاب ، پاکستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یونین کونسل نگران اور تحصیل مشاورت شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نئی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے 8،9،10 محرام الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا ۔ (رپورٹ: جواد حسن عطاری تحصیل پنڈی بھٹیاں کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور انہیں تنظیمی طریقۂ کار سکھانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ تنظیمی آن لائن کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 12دن کا تنظیمی کورس (تحصیل نگران اسلامی بھائیوں کے لئے) منعقد کیا گیا۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تنظیمی سافٹ ویئر کا تعارف اور اُن کے استعمال کا طریقۂ کار سکھایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)