13 ستمبر 2022ء بروز منگل اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ وعلیہ کےسالانہ عرس کےسلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پتوکی شہر کی مرکزی جامع مسجد مینار رضا میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ثوبان عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن اقبال ٹاؤن خان پور میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ گلیانہ (کھاریاں) میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ، گجرات میں نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


12 ستمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت موسیٰ لین لیاری کی جامع مسجد کوثر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں آرام باغ اور لیاری کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد خالد عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمدعمیرعطاری ڈسٹرکٹ مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10ستمبر 2022ء   کو فیصل آباد میں رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے فیضان ریہیبیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اے میاں عبدالمنان، امید وار ایم پی اے و چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید ارشد ڈوگر نے شرکت کی۔

شخصیات نے فیضان ریہیبلیٹیشن سینٹر کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس میں ماہانہ کچھ نہ کچھ حصہ ملانے کی نیت کی۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 ستمبر  2022ء بروزمنگل بہاولپور میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری و رکن شوریٰ نگران صوبائی مشاورت پنچاب حاجی اسلم عطاری نے النور گارڑن میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر مقامی شخصیات اور اہل محلہ اور وہاں موجود ذمہ داران نے اراکین شوریٰ کا استقبال کیا نیز رکن شوری عبدالحبیب عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے نیک ارادوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13ستمبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کی طرف سے قائم لودھراں غوثیہ چوک میں سیلاب متاثرین امدادی کیمپ کا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے وزٹ کیا۔

دوران وزٹ رکن شوری نے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیمپ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی نیز اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندگان سےبات چیت کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے شعبہ FGRF کی سیلاب متاثرین کے سلسلے میں اب تک کی کاوشوں پربریفنگ دی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رنگ و نسل کی تفریق کئے بغیر دنیا بھر کے لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

معلومات کے مطابق پچھلے دنوں نئی آبادی نزد مزدور پلی ساہیوال کی جامع مسجد مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول، دیگر شہروں سے آئے ہوئے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”آزمائشیں کیوں آتی ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو نمازوں، روزوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ذکر و دعا کا سلسلہ ہوا جب کہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔علاوہ ازیں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور:(12 ستمبر2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن(ایف جی آرایف) کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعوت اسلامی کے وفد کو آیت و حدیث ختم نبوت سے متعلق خوبصورت  فریم کا تحفہ دیا۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کے درمیان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی آباد کاری کیلئے تعاون کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کو گھربنا کر دیں گے اورایف جی آر ایف کے تعاون سے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت اور ایف جی آر ایف کی کوآرڈینیشن سے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے تباہ ہونے والے پکے گھروں کی تعمیر کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے جبکہ تباہ ہونے والے کچے گھروں کی تعمیر کیلئے 2لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دعوت اسلامی کاادارہ ایف جی آر ایف فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔

پنجاب حکومت اور ایف جی آرایف سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔امداد کا صحیح حقداروں تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ لوگو ں کی بحالی کیلئے خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے جو بھی ممکن ہو سکاکرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ایف جی آر ایف کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلاحی کاموں سے متعلق ایف جی آر ایف کی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پنجاب محمد لیاقت عطاری،ایف جی آر ایف نگران لاہور ڈویژن حاجی محمد افضل عطاری، حنیف میمن، ایف جی آر ایف کراچی محمد عادل عطاری، دعوت اسلامی کراچی کے محمد عمران گھیگی،عرفان عطاری اوردیگر ذمہ داران شامل تھے جبکہ راسخ الٰہی، ایم پی اے حافظ عماریاسر اور چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chaudhry-pervaiz-elahi-fgrf-delegation-meetup

دعوتِ اسلامی کے آفیشل واٹس ایپ نیوز گروپس

کیا آپ رہنا چاہتے ہیں دعوتِ اسلامی سے ہر دم اپڈیٹ!!

اگر ہاں!!! تو ابھی ہمارے ان گروپس میں سے کسی ایک گروپ کو جوائن کریں۔ ان گروپس میں روزانہ کی بنیاد پر دنیابھر سے دعوتِ اسلامی کی خاص خاص خبریں شیئر کی جائیں گی۔

گروپ نمبر 01

https://chat.whatsapp.com/GVNqWd85YTvD3Xbbvx5JXZ

گروپ نمبر 02

https://chat.whatsapp.com/CsWk9BHDgpYJ2rKa5dfO7o

گروپ نمبر 03

https://chat.whatsapp.com/GkjXzpoI0RwKcyZYcfXaWz

گروپ نمبر 04

https://chat.whatsapp.com/KvjNxullRr75TSnDwutP2s

گروپ نمبر 05

https://chat.whatsapp.com/BAndVVELQI3BNW2PGOWOux

گروپ نمبر 06

https://chat.whatsapp.com/JQVeUkLHMmY9gvgJISxmTl

گروپ نمبر 07

https://chat.whatsapp.com/HVGXLXRF3X2Cu4ZSTfAlLK

گروپ نمبر 08

https://chat.whatsapp.com/Cse84RDMkN20ydUC2OfS9G

گروپ نمبر 09

https://chat.whatsapp.com/Jc0RzpI27Q36NQnzdXKNhr

ہمارا فیس بک پیج ابھی فالو اور لائک کیجئے:

https://www.facebook.com/news.dawateislami.net

مزید اپڈیٹ کے لئے وزٹ کیجئے ہماری ویب سائٹ:

https://news.dawateislami.net/


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تمام شعبہ جات کے نگران و ذمہ داران سے 12 ربیع الاول کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو سجانے کا ذہن دیا نیز 12 ویں شریف کی رات ہونے والے اجتماعِ میلاد کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اجتماع کی جگہ کا تعین اور اس کے  اخرجات کا جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں  ذمہ دار اسلامی بھائیوں  نے مدنی مشورے میں اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ضلع سرگودھا کے شہر میانی میں قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اجتماعِ پاک کی ابتداء قراٰنِ پاک کی تلاوت سے ہوئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”ہم بدلتے کیوں نہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً قراٰنِ پاک کی تلاوت اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں گوجرانوالہ کے کثیر عاشقانِ رسول سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)