6نومبر کو بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا

”بڑی
گیاہویں شریف“ کے سلسلے میں 6 نومبر 2022ء کی شب
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت کلامِ پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا، اس کے بعد سنتوں بھرا بیان
ہوگا۔ بیان کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے
میں سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے اس کے علاوہ دوران مدنی مذاکرہ بارگاہ
ِغوثیت میں منقبت غوث اعظم بھی پیش کی جائے
گی۔
صلوۃ
و سلام اور دعاپر اجتماع کا اختتام ہوگا جبکہ آخر میں عاشقان غوث اعظم کو لنگر
غوثیہ بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے
علاوہ مہاجر کالونی گراؤنڈ میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی اور پارک Bبلاک نزد جامع مسجد رشیدہ بیگم سٹی
ہاؤسنگ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
صوبۂ سندھ کے شہر
ٹنڈوالہ یار میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد

صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و
صوبائی نگران انٹیرئیر سندھ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”غوثِ پاک کے ایمان
افروز واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کو اپنانے کا ذہن دیا۔
مزید رکنِ شوری نے دورانِ بیان حاضرین کو ٹیلی تھون کے یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی نیز
اسلامی بھائیوں کو امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ
قادریہ میں شامل کیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز
عطاری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ٹنڈوالہ یار میں ایک تاجر
اسلامی بھائی محمد عدیل سے دینی کاموں کے سلسلے میں ملاقات
.jpeg)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹنڈوالہ یار میں ایک
تاجر اسلامی بھائی محمد عدیل سےان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ
نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے عزیز و اقاریب کو اس کی ترغیب دلانے
کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے شخصیت کے گھر کے بچوں کو امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کا مرید بھی بنایا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہیون ولاز فیصل آباد میں برہان عطاری کی رہائش گاہ پر نگرانِ پاکستان مشاورت کی آمد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 2 نومبر 2022ء بروز بدھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ہیون ولاز فیصل آباد میں برہان عطاری کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
اللہ کی راہ میں دینے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں
مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون
میں ڈونیشن دینے اور دیگر لوگوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ کے ذریعے غوثِ پا ک رحمۃاللہ علیہ کا مرید کروایا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
2 نومبر 2022ء
بروز بدھ کمالیہ آباد فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی جواد عطاری کے گھر آمد ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت نے جواد عطاری کی والدہ کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے
مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔
نگرانِ پاکستان مشاور
حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے
اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اہلِ خانہ نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت کو رقم جمع کروائی جس پر
نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلبرگ
ٹاؤن میں بننے والے دعوت اسلامی کے پہلے مدنی کلینک میں مدنی مشورہ
.jpeg)
دینی
تحریک دعوت اسلامی تحت گلبرگ ٹاؤن میں
بننے والے دعوت اسلامی کے پہلے مدنی کلینک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مینجمنٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرک
سینٹرل کے نگران محمد رضا عطاری نے کلینک مینجمنٹ
کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
ڈی ایچ اے لاہور میں شخصیات اجتماع میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کا بیان

1 نومبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کی جانب سے DHA
لاہور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ خصوصی آمد مرکزی مجلسِ شوری
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوئی۔
تلاوتِ
قرآنِ مجید و نعتِ رسول مقبول کے بعد حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ راہِ خدا عزوجل میں خرچ کے فضائل ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو احیائے سنت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکانے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
1
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا ،رکنِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے اس مشورے میں کراچی سٹی شعبہ مدرسۃُ المدینہ بوائز، عطیات
بکس، ڈونیشن سیل کے سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا ٹیلی تھون کے سلسلے میں مدنی مشورہ فرمایا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سٹی شعبہ مدرسۃُ المدینہ بوائز، عطیات
بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل سے تعلق رکھنے
والے اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں ذہن سازی کی اور عطیات
بڑھانے کے حوالےسے تربیت فرمائی۔ آخر میں
اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے شخصیات سے کال پر بات کروائی جس پر شخصیات نے یونٹ دینے کے حوالے سےاپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ (
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آج رات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حسب معمول گیارہویں شریف کے سلسلے ہونے والا مدنی
مذاکرہ ہی جاری رہے گا جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ مدنی مذاکرے
میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان غوث پاک رضی اللہُ
عنہ کو مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
اس کے
علاوہ کمپنی باغ فاطمہ جناح روڈسول لائنز، شیخوپورہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن نزد تحصیل آفس کامونکی میں
رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ، محبوب ٹاؤن
اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، فیضان عطار مسجد مراد میمن گوٹھ ملیر
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ، G-11اسلام
آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، نورانی مسجد نشتر اسکوائر میں رکن
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، حنفیہ مسجد ، قائد آباد مرغی خانہ
اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن سیکٹر15
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام رِفاہ انٹرنیشنل کالج
حافظ آباد پنجاب میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس،
کالج کے پرنسپل، لیکچراراور پروفیسرز نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”والدین کا ادب و احترام“ کےموضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو اپنے
والدین کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد، رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
30
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات و مختلف شعبے سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے
کی ترغیب دلائی۔
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں محفل میلاد کا انعقاد، رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2022ء کو بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں محفل میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ ٹاؤن کی مختلف شخصیات و عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”آقا کریم ﷺ کے جسم مبارک کے معجزات“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔