ٹیلی تھون کے سلسلے میں 5نومبر2022ء  بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے کنری حیدرآبادمیں ایک شخصیت محمد رمیز عطاری سےان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے عزیز و اقارب کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مکتبۃُ المدینہ کی کُتب تحفتاً دیں۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 6 نومبر 2022ء بروز منگل صوبۂ سندھ پاکستان کے شہر کوٹ غلام محمد میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”حدیثِ قدسی اور شانِ غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیکٹر 16، خیر آباد گلشن بہار، اورنگی ٹاؤن کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول و ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ” عشق مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کوروزانہ پابندی کے ساتھ بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں درودشریف پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی میرپورخاص ڈویژن کے شیڈول کے دوران کنری شہر میں آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوری ٰنے جامع مسجد فیضان امام حسین رضی اللہ عنہ کے افتتاح کے سلسلے میں نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی سے مسجد کا افتتاح کیا ۔

رکنِ شوریٰ نے مسجد بنانے کے فضائل اور مسجد کے کام میں حصہ ملانے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور اہلِ محلہ کو مسجد آباد رکھنے، نماز کے لئے اپنے ساتھ دیگر مسلمانوں کو لانے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران نے اسلامی بھائیوں کو مسجد کی تعمیرات کے لئے ساتھ دینے نیتیں کروائیں نیز رکنِ شوریٰ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ چندہ جمع کروایا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مرید بھی بنایا جبکہ شرکاء نے اختتام پر رکن ِشوری ٰسے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ڈسڑکٹ عمر کوٹ کے ٹاؤن سطح کے  شعبہ ذمہ داران اورتحصیل و یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگرانِ انٹیرئیر سندھ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کو نیک کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں 12دینی کاموں کو بڑھانے اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کا ہر ماہ جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھر میں اب تک 1 ہزار 800 سے زیادہ سمر پمپ لگائے جا چکے ہیں،سیلاب زدگان کی اب تک مدد کی جا رہی ہے ،راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور انٹیرئیر سندھ میں کم و بیش 1 ہزار 200 مکانات کی تعمیرات کے لئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے  دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔آخر میں رکنِ شوریٰ نےذمہ داران سے اب تک کے جمع ہونے والے یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں دیوانِ  خاص مارکیDHQ روڈ نزد پنجاب کالج بھمبر کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی شان وعظمت بیان کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنےرمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد  ڈسٹرکٹ نگران ، میٹرو پولیٹن نگران ، ٹاؤن نگران اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائزکے ناظمین سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات بالخصوص ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 نومبر 2022ء پنجاب کے شہر اٹک کی مقامی مسجد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


3 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نشتر میڈیکل کالج ملتان میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


2 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام N.F.C ملتان میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول، لیکچرارز، اسٹوڈنٹس اور شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام P.C.S.I.Rلیبارٹری کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے عہدیداران و شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے علمی نکات بیان فرمائے۔


پچھلے دنوں فیصل آباد کے علاقے  آفیسر کالونی نمبر 2 میں ایک شخصیت کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی خصوصی آمد ہوئی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے آبِ زم زم کی برکات اور فضائل پر مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز شرکا کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنت داڑھی مبارک سجانے کی ترغیب دی ۔

مزید دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو ترغیب دینے کے بارے میں ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے خیر و برکت کی دعا کروائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)