دعوتِ اسلامی کے تحت  12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ بعد نماز عشا شاہی بازار چھوٹی گیٹی حیدرآباد محمد رمضان چشتی المعروف ملنگ بابا رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر محفلِ نعت کا سلسلہ رکھا گیا جس میں کثیر عاشقان ِاولیاء نے شرکت کی۔

عرس کے موقع پر کراچی سے آئے ہوئے سید محمد ثاقب عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عرس منانے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ کینیا سے آئے ہوئے استاد صاحب نے دعا کروائی۔

یہ اجتماع ٹاؤن سطح پر رکھا گیا جس میں میٹرو پولیٹن کے نگران سہیل عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد شان عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں  عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و عملے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل میلاد میں خصوصیت کے ساتھ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی شرکت ہوئی ۔ رکن شوریٰ نے ’’آخری نبی ﷺ کی سیرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آخر میں رکن شوریٰ نے شرکا سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  صوبہ پنجاب سے تشریف لائے ہوئے عالم دین مولانا محبوب سعیدی صاحب کی فیضان مدینہ میرپورخاص آمد ہوئی اس موقع پر میرپورخاص ڈویژن نگران حافظ زین عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔

دوران گفتگو ذمہ داران نے محبوب سعیدی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں جس پر محبوب سعیدی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ آخر میں ڈویژن نگران نے آنے والے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کے ذریعے پاکستان کے شہر میر پور خاص میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ میر پور خاص ڈسٹرکٹ نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ،ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران سے اہم امور پر گفتگو کی۔

نگرانِ میر پور خاص نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آمدن و اخراجات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتری کے لئے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے ڈسٹرکٹ چکوال میں اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت قرب و جوار سے آنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران مولانا اسرار احمد عطاری مدنی نے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد ِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بتائے۔

مزید ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عثمان عطاری شعبہ کارکردگی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 ربیع الاول کو اللہ عزوجل کے پیارے نبی، محمد عربی ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی جس کی خوشی میں دنیا بھر کے عاشقانِ رسول ہر سال جوش و خروش کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ میلاد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، سر پرستوں اور علمائےکرام سمیت دیگر عوامِ اہلسنت میں سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا ﷺکی شان میں لکھی گئیں نعتیں پڑھیں۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے پیارے آقا ﷺ کی شان و عظمت کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے اسلامی طریقہ ٔ کار کے مطابق زندگی گزارنے کے بارے میں شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی۔

مزید اجتماع میں شریک عاشقان رسول نے سحری کی نیز صلوٰۃ و سلام پڑھا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کر وائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ ٹاؤن مشاورت اور نگرانِ تحصیل مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ داران نے لاہور میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے رکنِ شوری کو آگاہ کیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سرکارِ نامدار، وجۂ تخلیقِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول کو دنیا بھر کے عاشقانِ رسول ”مرحبایا مصطفیٰ ﷺ“ کے نعروں کے ساتھ جلوسِ میلاد میں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 9 اکتوبر 2022ء بروز اتوار ریلوے اسٹیشن لاہور سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کثیر عاشقانِ رسول کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں شرکت کی جس کا اختتام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر ہوا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینال پارک سکیم تاج باغ کی جامع مسجد قباء میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد کے واقعات بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 08 اکتوبر 2022ء بمطابق 12 ربیع الاوّل 1444ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع کا آغاز اللہ کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا جائے گا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کی جائے گی۔ رات 8:30 بجے شروع ہونے والے اس اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ”جشن ولادت اور شانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

بیان کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقان میلاد کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکرے کے بعد عاشقان رسول کو سحری پیش کی جائے گی۔

اس کے بعد پُر رونق محفل ”صبح بہاراں“کا آغاز ہوگا جس میں عاشقان رسول اُس گھڑی کا استقبال کریں گے جس میں ”وجۂ تخلیق کائنات، آقائے نامدار، خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دنیا میں جلوہ گری ہوئی۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع میلاد کا اختتام کیا جائیگا۔

یہ اجتماع پاکستان کے سینکڑوں مقامات پر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طور پر دیکھنے کا سلسلہ ہوگا جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:

٭گراؤنڈ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ ٭آئرس ہوٹل ریلوے روڈ ساہیوال ٭بابا گراؤنڈ عقب سول سیکریٹریٹ، لاہور ٭لیاقت آباد راولپنڈی ٭ریلوے پارک منڈی بہاؤالدین ٭جامع مسجد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ ٭باہتر موڑ دارالمدینہ پرائمری کیمپس واہ کینٹ ٭ڈیرہ فریاد اعوان اسٹیڈیم روڈ، ڈسکہ ٭پردہ باغ پشاور ٭شاداب گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی


لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر قصور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دو عالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعت شریف پڑھی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”پیارے آقا ﷺکے موئے مبارک“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو موئے مبارک کی برکتوں کے بارے میں بتایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مولانا مہروز عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں مختلف اہداف طے کئے گئے جن میں بعض یہ ہیں:

1:شعبہ ائمہ مساجد کے تحت ماہِ اکتوبر میں 313 کی بکنگ کا ہدف طے کیا گیا۔

2:روزانہ کی بنیاد پر شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کم و بیش 3 اسلامی بھائیوں سے بکنگ کے حوالے سے رابطہ کریں گے۔

3:شعبہ ائمہ مساجد کے مدنی مشوروں میں مولانا مہروز عطاری مدنی کا بیان رکھا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)