فیصل آباد جھنگ روڑ سدھار
سٹی میں محمد علی کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
فیصل آباد جھنگ روڑ سدھار سٹی میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 نومبر 2022ء بروز بدھ محمد علی کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں تاجران، شخصیات، نگرانِ فیصل آباد سٹی میٹروپولیٹن
اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے
ذہن سازی کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
9 نومبر 2022ء
بروز بدھ فیصل آباد ملت چوک مدینہ
ٹاؤن میں حاجی اظہر کی
رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران، شخصیات اور ذمہ
داران (جن میں نگرانِ
میٹروپولیٹن فیصل آباد سٹی شامل تھے) سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون
میں چندہ جمع کروانے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔آخر
میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو سلسلۂ عالہ قادریہ میں داخل کیا
اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
9 نومبر 2022ء
بروز بدھ فیصل آباد ملت چوک مدینہ
ٹاؤن میں حاجی اظہر کی
رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران، شخصیات اور ذمہ
داران (جن میں نگرانِ
میٹروپولیٹن فیصل آباد سٹی شامل تھے) سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون
میں چندہ جمع کروانے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔آخر
میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو سلسلۂ عالہ قادریہ میں داخل کیا
اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گیارہویں شریف کے سلسلے
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں محفلِ نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”دوردِ پاک کی فضیلت اور برکتیں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال خرچ کرنے
کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن
دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں شامل کیا جبکہ محفل میں
شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام 9 نومبر 2022ء کو سیالکوٹ پولیس لائن میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں D.S.P، S.H.O اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے
گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی اپڈیٹس
فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے
کی ترغیب دلائی۔
8
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنڈی بھٹیاں میں تاجر اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کپڑے کے تاجروں نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 13 نومبر
2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
ملک بھر کے جامعاتُ المدینہ کے طلبہ کا سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان
آج مؤرخہ 09 نومبر 2022ء کو کنزالمدارس بورڈ کے تحت ملک بھر میں قائم
جامعات المدینہ میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام
کے درمیان بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا ۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ”اپنے وقت کی قدر کریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور طلبہ کرام کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی۔
اس موقع پر بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ مسلمان کو اپنی آخرت سنوارنے کے
لئے نیک اعمال کرنے چاہئیں، ہمیں اپنی
اصلاح کے لئے ہر دم کوششیں کرتے رہنا چاہیئے۔
اپنے وقت کا درست استعمال کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ لایعنی (فضول) کاموں میں نہ پڑیں، ”فضول بولنا، فضول دیکھنا(بدنگاہی کرنا)،فضول چیزیں سننا، موبائل میں فضول لگے رہنا“ ان سب چیزوں
سے ہمارا وقت بڑی تیزی کے ساتھ ضائع ہورہا
ہے۔تمام عاشقانِ رسول وقت
نکال کر اپنے فضول کاموں کی لسٹ بنائیں اوران فضول عادات کو چھوڑتے جائیں۔
نگرانِ شوریٰ نے مزید کہا کہ صحبت سوچوں کو بدلتی ہے، لہذا اپنی صحبت کو
اچھا بنایئے ، نیکیوں سے غافل افراد کے ساتھ نہ اُٹھیں، نہ بیٹھیں بلکہ ان کے ساتھ اُٹھیں بیٹھیں جو نیکیاں
کرنے والے ہوں۔ ایسے طلبہ جو صرف گھوم پھر کر وقت ضائع کرتے ہوں، جو صرف ہوٹلنگ
کرکے ٹائم پاس کررہے ہوں ایسے طلبہ کی صحبت اختیار نہ کریں، اپنے مقصد کو پیشِ نظر
رکھیں اور مکمل توجہ کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔
نگرانِ شوریٰ نے طلبہ کو قرآنِ پاک کی تلاوت
کرنے ، ہفتہ وار مدنی مذاکرے و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے خوب خوب
کوششیں کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر طلبہ نے ٹیلی تھون جمع کرکے جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔
اجتما ع کے اختتام پر مفتی سجاد عطاری مدنی،مفتی حسان عطاری
مدنی، مولانا فہیم عطاری مدنی، مولانا سید
ساجد عطاری مدنی اور دیگر اساتذہ و طلبہ کرام نے نگرانِ شوریٰ کو ہاتھوں ہاتھ
یونٹ جمع کروائے جبکہ دیگر جامعات المدینہ میں بھی طلبہ نے اپنے جامعۃ
المدینہ میں ناظم صاحب کو یونٹس جمع
کرائے۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
دنیا
بھر میں علم دین کے چراغ کو روشن کرنے،
عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابہ
واہل بیت کی محبت کے درس کو عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات
مؤرخہ 10 نومبر 2022ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر نشر ہونے
والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اسی
طرح فیضان مدینہ علی ٹاؤن نزد ریجنل سوئی گیس آفس نیو سیٹلائٹ سرگودھا میں ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ملیر ماڈل ٹاؤن کراچی میں رکن
شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، شاہ ابو البرکات گلبرگ ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کھڑی شریف میر پور میں نگران کشمیر
مشاورت حاجی سید جنید عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے قریبی مقام پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی درخواست ہے۔
نوابشاہ ڈویژن شیڈول کے
دوران رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی بلڈر محمد راحیل سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
قاری محمد ایاز عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں نوابشاہ ڈویژن شیڈول کے دوران ایک
بلڈر محمد راحیل سے ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے بلڈر کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے دعوت اسلامی کے ساتھ
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں
رکنِ شوریٰ نے بلڈر محمد راحیل کو امیرِ
اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب
سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مدنی
چینل کا مقبول عام کوئز پروگرام ”ذہنی
آزمائش“ سیزن 14 رواں سال شروع ہونے جارہا
ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز 17 نومبر 2022ء سے ہوگا جس میں پاکستان کے 23 شہروں میں ٹیموں کی سلیکشن کے لئے آڈیشن کئے
جائیں گے۔ آڈیشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عاشقان رسول ”ذہنی آزمائش“
سیزن 14 کے مقابلے میں شامل ہوسکیں گے۔
پاکستان
کے مختلف مقامات پر ہونے والے آڈیشن کے شیڈول کو ملاحظہ کیجئے:
٭حیدر آباد، 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات ٭کوٹری، 18 نومبر 2022ء بروز جمعہ ٭میر
پورخاص، 19 نومبر 2022ء بروز ہفتہ ٭نوابشاہ،
20 نومبر 2022ء بروز اتوار ٭منڈی یزمان، 21
نومبر 2022ء بروز پیر ٭وہاڑی، 22 نومبر 2022ء
بروز منگل ٭ملتان، 23 نومبر 2022ء بروز بدھ ٭اوکاڑہ، 24 نومبر 2022ء بروز جمعرات ٭لاہور، 25 نومبر 2022ء بروز جمعہ ٭سیالکوٹ، 26 نومبر 2022ء بروز ہفتہ ٭گجرات، 27 نومبر 2022ء بروز اتوار ٭اسلام آباد (G-11)، 28
نومبر 2022ء بروز پیر ٭چکوال، 29 نومبر
2022ءبروز منگل ٭ایبٹ آباد، 30 نومبر 2022ء
بروز بدھ ٭پشاور، 01 دسمبر 2022ء بروز جمعرات ٭کھڑی شریف (کشمیر)،
02 دسمبر 2022ء بروز جمعہ ٭فیصل آباد، 03
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ ٭چنیوٹ، 04 دسمبر 2022ء
بروز اتوار ٭سرگودھا، 05 دسمبر 2022ء بروز پیر
٭سمندری، 06 دسمبر 2022ء بروز منگل ٭کراچی (مکی، مدنی)،
10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ ٭کوئٹہ، 12 دسمبر
2022ء بروز پیر
پولیس لائن ڈسٹرکٹ نارووال میں اجتماع میلاد کا انعقاد ،
رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے بیان کیا
7
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پولیس لائن ڈسٹرکٹ نارووال میں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں D.P.Oکیپٹن حافظ محمود
، S.P
سٹی
محمد رضا، D.S.P
صدر سرکل محمد خالد ڈار، D.S.Pظفر وال طارق
ڈوگر، D.S.P
شکر گڑھ محمد قاسم، D.S.P لیگل محمد زبیر، انچارج سیکورٹی برانچ
انسپکٹر محمد قدیر سمیت پورے ڈسٹرکٹ کے S.H.O ، تفتیشی آفیسرز اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”عشق مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور رزق
حلال“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سیرت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2022ء کی شب کشمیر کے علاقے چھنی کنجال بھمبر میں بڑی
گیارہویں شریف کے موقع پر اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت
اسلامی اور مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے ”سیرت
غوث پاک رحمۃُ
اللہِ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو امام الاولیاء سرکار غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔