16 نومبر 2022ء کو  رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں محمد ابراہیم عطاری کے بیٹے محمد زیاد عطاری کی شادی کی محفلِ نعت میں شرکت فرمائی ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر محمد زیاد عطاری اور وہاں موجود عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نیو کراچی کے سینئر اسلامی بھائی محمد صابر عطاری کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی ۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر محمد صابر عطاری کے بیٹے اور وہاں موجود مہمانوں نے مدنی قافلے میں سفر کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں مومن آباد ٹاؤن کے مین مرکزی کیمپ پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سٹی نگران حاجی امین عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی نیز اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔( رپورٹ: حمزہ علی عطاری ، ٹاون نگران مومن آباد ٹاون / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


آج مؤرخہ 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے  بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج قصور پنجاب سے براہ راست مدنی چینل پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور جامع مسجد بہزاد لکھنوی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے قریبی مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


15 نومبر 2022ء  کو بعد نمازِ عصر ہال روڈ لاہور میں واقع جامع مسجد الرحیم میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اپنی اصلاح کیسے کریں ؟‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


14 نومبر  2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بعد نمازِ ظہر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور کی ایک مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی ۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے بارے میں بتایا اور دینی کاموں کے سلسلے میں جاری ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر تاجر حضرات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے یونٹس پیش کئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے کی جانب سے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف دکانوں پر جاکر تاجران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کےتمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے ہونےوالی ٹیلی تھون مہم میں چندہ دینے کاذہن دیاجس پر بعض دکانداروں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس پیش کئے جبکہ بعض تاجر حضرات نے بعد میں رقم دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 نومبر 2022ء  بروز پیر بعد نمازِ عصر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں قائم فاروق اعظم مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔

اجتماع میں خصوصی آمد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تاجروں کو نماز کی پابندی کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ ملک و بیرونِ ملک ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی جس پر تاجر حضرات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون مہم میں یونٹس جمع کروائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نو مبر 2022ء کو کراچی سٹی نگران حاجی امین عطاری نے ڈسٹرکٹ ملیرگڈاپ ٹاؤن صحرائے مدینہ کا دورہ کیا اور یہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔

رکنِ شوری ٰ نے صحرائے مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید کام کرنے کے متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں مدرسۃ ُالمدینہ اور جامعۃ ُ المدینہ کے طلبہ ٔ کرام میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی سٹی نگران نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔اختتام پر مکمل ہفتہ وار رسالہ پڑھنے نیز 3ماہ سے مستقل تہجد پڑھنے والے طلبۂ کرام کو عیدی پیش کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 نومبر 2022ء کو N.C.B.A-&-E یونیورسٹی کے مین کیمپس لاہور میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی ملک و بیرون ملک میں دینی، تعلیمی و فلاحی کاموں کی دھومیں مچارہی ہے، اس کے علاوہ تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ضروریات کے مطابق مختلف شہروں  اور گاؤں میں مدارس و مساجد کا قیام اور شعبہ FGRF کے تحت مقامی لوگوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دعوت اسلامی کی جانب سے ایک سال کے دوران اکتوبر 2021ء تا اکتوبر 2022ء تک پاکستان کے صرف ایک شہر وار برٹن پنجاب میں جو خدمت انجام دی گئی ہیں ان کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

٭23اکتوبر 2021ء کو حسن کالونی میں جامع مسجد ”فیضان غوث الاعظم“کا افتتاح کیا گیا ٭16 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ میں طلبۂ کرام کی سہولت و ضرورت کے مطابق واش رومز (Washrooms) اور وضو خانہ کو نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کرکے افتتاح کیا گیا۔ ٭23 جنوری 2022ء کو مدینہ مسجد وار برٹن میں کثیر کتب پر مشتمل ”المدینہ لائبریری“ کا افتتاح کیا گیا جہاں سے علم کے طالب اپنی پیاس بجھاتے ہیں ٭1 اپریل 2022ء کو محمدی کالونی میں ”جامع مسجد فیضان زم زم“ کا افتتاح کیا گیا ٭1اپریل 2022ء کو حسن کالونی میں عوام الناس کے لئے ”واٹر فلٹر پلانٹ“ کا افتتاح کیا گیا ٭30 جولائی 2022ء کو گاؤں فرید آنہ میں ”واٹر فلٹر پلانٹ“ کا افتتاح کیا گیا ٭30 جولائی 2022ء کو سبزی منڈی کے قریب ”جامع مسجد فیضان اہل بیت“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ٭ماہ اگست 2022ء میں ملکی آب و ہوا کی بہتری کے لئے واربرٹن و مضافات میں تقریباً 11 ہزار پودے لگائے گئے ٭20 اکتوبر 2022ء کو سندرانہ ٹاؤن میں ”جامع مسجد فیضان عشق رسول“ کا افتتاح ہوا ٭20 اکتوبر 2022ء کو سندرانہ ٹاؤن میں ”مدرسۃ المدینہ للبنات“کا افتتاح کیا گیا ٭ اس کے علاوہ مختلف اوقات میں مستحق افراد اور سیلاب زدگان کے لئے تقریباً 30 لاکھ نقدی وسامان کی صورت میں تقسیم کیا گیا ٭ وقتاً فوقتاً ساداتِ کرام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

زیر تعمیر پروجیکٹس:

٭سبزی منڈی میں ”جامع مسجد فیضان اہل بیت“ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، لینٹر ڈالنے کا کام مکمل ہوچکا ہے ٭مدینہ کالونی میں ”جامع مسجد ممتاز“ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ، چند ماہ تک افتتاح کردیا جائیگا۔

دعوت اسلامی کو ملنے والے پلاٹس:

٭ مدینہ کالونی میں جامع مسجد ممتاز کے ساتھ 4 مرلہ کا پلاٹ مدرسۃ المدینہ گرلز کے لئے حاصل کیاگیا ٭ حسن کالونی میں جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کے ساتھ 12 مرلہ پلاٹ مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامعۃ المدینہ بوائز کے لئے پلاٹ حاصل کیا گیا ٭ گاؤں واربرٹن میں جامع مسجد انوار مدینہ کےلیے 10 مرلہ کا پلاٹ حاصل کیا گیا ٭ اس کے علاوہ واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اداروں میں سینکڑوں بچے و بچیاں مفت زیرِ تعلیم ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

وار برٹن میں مساجد و مدارس کی مزید تعمیرات ، مختلف اداروں کی سیلریز، کچن اخراجات، یوٹیلیٹیز بلز اور دیگر کاموں کے ماہانہ اخراجات 35لاکھ روپے ہیں۔


13 نومبر 2022ء کو   دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوری کے رکن و لاہور ڈویژن نگران حاجی یعفور رضا عطاری کا لاہور شالیمار ٹاؤن کے علاقے شاد باغ میں مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اس سلسلے میں نکات بھی بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں فیصل آباد کے  علاقے کھڑڑیانوالہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجران، شخصیات، علمائے کرام ، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی خصوصی آمد ہوئی ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں چندہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت کو ہاتھوں ہاتھ چندہ بھی جمع کروایا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)