لاہور پنجاب کے علاقے پاجیاں، بحریہ آرچرڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک کی آمد کے سلسلے میں استقبالِ رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ کریم کی تلاوت سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”زوال کے اسباب اور رمضانُ المبارک میں عبادت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے، ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھنے، پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے عطیات دینے کی ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)