27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
میمن گوٹھ کراچی میں جامع مسجد غنی سلیمان کے
افتتاح کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اذانِ عصر سے مسجد کا افتتاح کیا اور نمازِ عصر
پڑھائی۔بعد نمازِ عصر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔