4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے سابقہ نگرانِ شوریٰ مرحوم حاجی
مشتاق عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے19 مارچ 2023ء بروز اتوار بابری چوک کراچی کی
جامع مسجد کنزالایمان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ
رسول کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔
تلاوتِ
قراٰن اور نعت شریف کےبعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)