29دسمبر 2022ء  کو کوٹلی ستیاں راولپنڈی میں قائم مسجد نسبت رسولی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مسجد نسبت رسولی کے متولی سمیت نمازی حضرات نے شرکت کی۔

تحصیل نگران کوٹلی ستیاں قاری وقار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے راہِ خداد میں سفر کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  تحت راولپنڈی میں مدرسۃُ المدینہ للبنین عمر فاروق اور جامعۃُ المدینہ للبنات حفصہ کے افتتاح کے موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی علمائےکرام ، مدرسۃُ المدینہ کے طلبہ اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر علمائے کرام و ذمہ داران نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں مقامی عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ ُالمدینہ و جامعۃ ُالمدینہ میں داخلہ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اہلِ محلہ نے باہمی تعاون سے 12مرلہ زمین دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقف کردی جبکہ مقامی اسلامی بہنوں نے زیور بھی عطیہ کئے ۔ (رپورٹ : نعیم عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 دسمبر 2022ء بروز بدھ بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی مشور کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو بھرپور انداز میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار سنتوں بھر ا اجتماع بھی ہے ہر جمعرات کو دنیا بھر میں کثیر مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے۔

ان دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے سفر پر ہیں لہذا آج 29 دسمبر 2022ء بروز جمعرات بنگلہ دیش میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شوریٰ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جو کہ مدنی چینل پرپاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بعد نمازِ مغرب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری،فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور نزد ایکسپوسینٹر لاہور میں بعد نمازِ عشاء مفتی محمد ہاشم عطاری مدنی، جامع مسجد غوثیہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور فیضانِ اسلام مسجد،خیابانِ سحر،84/3،لین 10،فیز 7،ڈیفنس کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

مدنی التجاء :مقامی عاشقانِ رسول سے اپنے قریبی مقام میں منعقد ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت کی درخواست ہے۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2022ء بروز منگل جامع مسجد فیضانِ اسلام خیابان سحر، فیز 7 ڈیفنس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران اور وارڈ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈیفنس مشاورت غلام مصطفیٰ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیفنس مشاورت نے ذمہ داران کو ماہِ جنوری 2023ء میں 3 دن اور 12دن کے مدنی قافلوں کے اہداف دیئے نیز ڈیفنس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت تہجد اجتماعات  اور شعبہ مدنی کورسز کے تحت مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا رکن ٹاؤن و آفس ذمہ دار  ڈیفنس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عبد اللہ گوٹھ کراچی کی جامع مسجد عثمانیہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تربیتی کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 دسمبر 2022ء کو لودہراں کہروڑپکاکےنواحی علاقے چیلے واہن میں  محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں پولیس افسران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار فداعلی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کی علمی،دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبتایا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام ساہیوال ڈویژن پاک پتن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا ئے اجتماع کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭بعدازاں شعبہ معاونت برائےاسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اوردیگرذمہ داران شریک ہوئے۔صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

٭اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے اوکاڑہ دارُالسنّہ کا د ورہ کیا اور وہاں ذمہ داران سے دینی کاموں کے سلسلے میں مشاورت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


آج رات مؤرخہ 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوگا جبکہ اختتام بروز جمعہ نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد اشفاق عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصوررضا عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ، لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


18 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مناواں واہگہ ٹاؤن لاہور میں ایک اسلامی بھائی کی عمرہ کے لئے روانگی سے قبل محفل مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عمرے کا طریقہ بتاتے ہوئے حاضریٔ مدینہ کے آداب سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں واقع جامع مسجد صدیقِ اکبر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل اور نگرانِ یوسی سمیت تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امو رپر مشاورت کی۔

آخر میں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے تحصیل پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نفلی روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 دسمبر 2022ء  بروز ہفتہ بعد نمازِ فجر اقصی مسجد ریگل چوک صدر کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرس و تجوید و قرأت کورسز کے طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورسز کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)