عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے کوئٹہ میں بلوچستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئےاور تقرری آمدن
و اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات بڑھانے اور ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری بھی وہاں موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری کی سید عبدُللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری
پچھلے
دنوں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ
داران کے ہمرہ کراچی میں موجود سید عبدللہ شاہ غازی رحمۃُ
اللہ علیہ کے مزار پر
حاضری دی ۔اس موقع پر نگرانِ پاکستان و دیگر ذمہ داران نے فاتحہ پڑھی اور اس کا ایصالِ ثواب پیش کرتے ہوئے عبدُللہ شاہ غازی کے توسل سے دعائے خیر کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
مدنی ہاؤس مکہ کالونی وار
برٹن میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
27
نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ہاؤس مکہ کالونی وار برٹن میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، شعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز لاہور ڈویژن کے نگران مولانا طیب عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا
شہباز عطاری مدنی، ڈویژن خود کفالت ذمہ دار مولانا اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ
امینیہ رضویہ کے ناظم ،مولانا صدام حسین عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس
مدنی مشورے میں کنز المدارس بورڈ کے نصاب اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق نئے نئے
کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
مدنی
مشورے میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گرلز کے درس نظامی کے لئے 83 ادارے قائم
ہیں جس میں 750 اسٹاف اپنی علمی و انتظامی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ 8 ہزار 500 طالبات کو قراٰن و سنت کی مفت تعلیم دی جارہی
ہے۔ اس کے علاوہ صرف واربرٹن کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 200 طالبات اور مدرسۃ المدینہ
گرلز میں185 طالبات زیر ِتعلیم ہیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر جناح سائنس اکیڈمی ڈسکہ میں میلاد
اجتماع منعقد ہوا جس میں اکیڈمی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگرانِ
تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دنیاوی تعلیم
کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر
اپنے عقائد و اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔
ایشیاء گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں
بھرا اجتماع، نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
27
نومبر 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشیاء
گراؤنڈ گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں عاشقان رسول، مقامی علمائے کرام، مساجد
کے ائمہ کرام اور تاجر حضرات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے”موت کو یاد رکھنے“ کے موضوع پر رقت
انگیز سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو موت کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے، رب
کو راضی کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر
اپنے اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی محمداسلم عطاری، حاجی محمد امین
عطاری، حاجی امین قافلہ، حاجی محمد علی عطاری سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ
داران دعوت اسلامی موجود تھے۔
حیدر آباد میں نابینا افراد کے لئے جامعۃ المدینہ کا
افتتاح، افتتاحی تقریب میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبر 2022ء کو حیدر آباد میں نابینا افراد کے لئے جامعۃ
المدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اسی سلسلے میں باغ مصطفٰے گراؤنڈ لطیف آباد، حیدر
آباد میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جوق در جوق
ہزاروں عاشقان رسول سمیت مقامی علمائے کرام ، تاجر حضرات اور سیاسی وسماجی شخصیات
نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے”اللہ کی نافرمانی سے بچنے“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اسلامی احکامات کے مطابق زندگی گزارنے،
نماز پڑھنے اور فکر آخرت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عظیم
الشان اجتماع میں اسپیشل افراد کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جہاں متعلقہ
شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اشارو ں کی زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کی
ترجمانی کی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، قاری محمد ایاز عطاری اور حیدر
آباد کے سٹی نگران اور ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔
لاہور واہگہ ٹاؤن کے
علاقے بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام 27 نومبر 2022ء بروز اتوار لاہور واہگہ ٹاؤن کے علاقے بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع
کروانے کاذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں نے عطیات جمع کروائے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بلوچستان
کے علاقے لسبیلہ اور گوادر میں نگران پاکستان کا ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ
گزشتہ
روز حب بلوچستان میں نگرانِ پاکستان حاجی
محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ ، ڈسٹرکٹ گوادر ، ڈسٹرکٹ کیچ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ لیا نگرانِ پاکستان نے اپنے مشورے میں ذمہ داران کو نگران کی اطاعت
کرنا ، بارہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے اس پر عمل کرنا ، اپنے شہر علاقہ اور اطراف میں جاکر نیکی
کی دعوت عام کرنا، مدرسۃُ المدینہ بالغان لگانا ، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
مزید نگرانِ پاکستان نےمدنی عطیات بڑھانے اور اپنی
تحصیل کو خود کفیل کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دی نیز مدنی قافلوں میں خود بھی سفر
کرنے اور کروانے ، نماز کورس ، 12دینی کام کورس ، 63دن ودیگر کورسز میں زیادہ سے
زیادہ داخلے دلوانے پر نیت کروائی ، نگران پاکستان نے یکم دسمبر سے ایک ماہ کے
قافلوں میں سفر کرنے اور جنھوں نے ایک ماہ کا سفر کیا انہیں امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کی سوغات تحفے میں دیئے اور ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان سے
مصافحہ بھی کیا۔
مدنی
مشورے میں صوبائی نگران قلات ڈویژن اور مکران ڈویژن کے نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل
یوسی میونسپل کمیٹی کے نگران اور شعبہ جات میں مدنی قافلہ ، اصلاح اعمال ، مدنی مذاکرہ
، شعبہ کورسز اور مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ڈویژن ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے
شرکت کی ۔(رپورٹ:
جہانزیب عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )
دینی
کاموں کے سلسلے میں 23 نومبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران،ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ داران اور یونین کونسلز نگران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری
نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق کلام
کرتے ہوئے بروقت کارکردگی شیڈول جمع
کروانے کا ذہن دیا نیز علاقوں میں فرض علوم پر مشتمل مختلف کورسز کروانے کے اہداف دئیے اور ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(
رپورٹ : جواد حسن عطاری ڈسٹرکٹ کارکردگی
ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
گوجرانوالہ
اروپ ٹاؤن کے علاقے فتومنڈ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے 80 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ نیک اعمال بھی ہے۔ 23 نومبر2022ء بروز بدھ میٹرو پولیٹن
گوجرانوالہ اروپ ٹاؤن کے علاقے فتومنڈ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا
سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ کو مسجد میں
آنے کی دعوت دی گئی۔
بعد نمازِمغرب شعبہ نیک اعمال ڈویژن ذمہ دار
مولانا نوید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کھانے ، پینے کی سنتیں اور
آداب بیان کئے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع
میں شرکت کی دعوت جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔دورانِ بیان علاقےمیں دینی کام کو مضبوط کرنے،
رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(
رپورٹ : محمد قاسم عطاری شعبہ اصلاح اعمال گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
سیدنا عبد الوہاب شاہ جیلانی کے سالانہ عرس کے موقع پر
شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم عطاری کا بیان
شہنشاہ
حیدر آباد، حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر2022ء کو دربار عالیہ پر
عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور
عاشقان اولیاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سے کیا گیا۔ بعد ازاں شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”شانِ اولیاء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا جبکہ مفتی صاحب نے دعا کروائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد ایاز عطاری اور
نگران شعبہ مدنی چینل مولانا حاجی سید محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 نومبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر پشاور
میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ
محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
اس واقع پر شعبہ
مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی جانب سےاسلامی بھائیوں کے لئے بستہ (بُک اسٹال) بھی لگایا گیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)