دعوتِ اسلامی کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں واقع جامع مسجد صدیقِ اکبر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل اور نگرانِ یوسی سمیت تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امو رپر مشاورت کی۔

آخر میں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے تحصیل پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نفلی روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 دسمبر 2022ء  بروز ہفتہ بعد نمازِ فجر اقصی مسجد ریگل چوک صدر کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرس و تجوید و قرأت کورسز کے طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورسز کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے زین عطاری (فیضانِ مدینہ گیسٹ ہاؤس ذمہ دار) کے والد صاحب کے انتقال پر زین بھائی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


18 دسمبر 2022ء کو   فیصل آباد ستیانہ روڈ الرحیم ویلی میں محمد ندیم عطاری کے گھر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں شخصیات وتاجران سمیت ذمہ داران و مقامی عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔

مدنی حلقے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا ۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کاحکم دینے نیز تکبر، خود پسندی، ریا کاری اور حسد جیسی باطنی مہلک بیماریوں سے بچنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ نماز کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

آخر میں صلاۃ و سلام پڑھا گیا ، نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائی کے سر پر عمامہ باندھا نیز ملاقات بھی کی ۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ  اسماعیل خان میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰنِ مجید سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کے دینی و شرعی مسائل حل کرنے اور  اشاعتِ دینِ اسلام کا کام بھر پور انداز میں کیا جارہا ہے۔

دعوتِ اسلامی نے لوگوں کی دینی، تنظیمی اور شرعی مسائل کے حل کے لئے شعبہ دارالافتاء اہلسنت قائم کیا ہےجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ مفتیانِ کرام و علمائے کرام سے اپنے مسائل کا حل اور اس بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جامع مسجد حبیبیہ، نزدسیلانی چوک، دھوراجی کالونی کراچی میں”دارالافتاء اہلسنت“کی نئی برانچ کا افتتاح کرنے جارہی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ افتتاحی تقریب 30 دسمبر 2022ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشا منعقد کی جائے گی جس میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدنی مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔مقامی عاشقانِ رسول اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔

واضح رہے جامع مسجد حبیبیہ میں نمازِ عشا کی جماعت کم و بیش 7:45 PM پر ادا کی جائے گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


علمِ دین اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لئے  عاشقانِ رسول مدنی مذاکروں سمیت دیگر مختلف ایونٹس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے سوالات کرتے ہیں جس کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

ان سوالات کو دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں موجود اسکالرز کتابوں اور رسالوں کی صورت میں مرتب کرکے مجموعہ تیار کرتے ہیں۔

المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے ایک نیا رسالہ بنام”امیر اہل سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب“ مرتب کیا گیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ نے نہایت شاندار انداز میں شائع کیا ہے۔

جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات پر مشتمل یہی رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنے دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیرِ اہلِ سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب “پڑھ یا سن لے اُسے ہر طرح کی آفات و بلیّات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

آج رات مؤرخہ 15 دسمبر 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگاجن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جائیگا جبکہ اختتام نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عثمانیہ مسجد، عبد اللہ گوٹھ کراچی سے براہ رست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11، اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پچھلے دنوں ڈائریکٹر جنرل واپڈا (ر) رائے اشفاق احمد کھرل کی واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈائریکٹر کو واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی واربرٹن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں میرپورخاص ٹاؤن خادم علی شاہ یوسی 11 گلشن کالونی کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ڈویژن نگران میر پور خاص حافظ زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور چند اہم مور پر تبادلۂ خیال کیا نیز ڈویژن نگران نے اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ڈویژن نگران نے مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپورخاص ٹاؤن خادم علی شاہ یوسی 10 گلشن کالونی کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن نگران میر پور خاص حافظ زین عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر کلام کیا نیز اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن نگران نے مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران کو دینی کاموں کےحوالے سے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 12 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ پاکستان کی تحصیل کنری ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن میر پور خاص حافظ زین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ڈویژن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)