امیرِ اہلِ سنت
حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہاہے کہ سویڈن میں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کرکے دنیا بھر کے
مسلمانوں کا دل دکھایا گیا جس کی شدید
الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی بروز جمعۃ المبارک کو یومِ تلاوتِ
قرآن منانے کا اعلان کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر سوئیڈن میں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دلسوز واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی بروز جمعۃ المبارک یومِ
تلاوتِ قرآن منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہےکہ قرآن پاک کی بے حرمتی گھناؤنا عمل ہے، اس واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں
کا دل رنجیدہ ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
امیر
اہل سنت نے کہا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت یومِ تلاوتِ قرآن کے موقع پردنیا بھر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قاری
صاحبان ایک پارےکی تلاوت کریں گے جسے اجتماع میں شریک عاشقان رسول باآدب ہوکر سنیں گے۔ جبکہ جمعۃ
المبارک کو دعوتِ اسلامی سے وابستگان اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اپنے طور پر ایک ایک پارے کی تلاوت
فرمائیں گے۔ (رپورٹ: محمود عطاری کراچی)