26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری کی اسلام آباد میں دورۃ
الحدیث کے طلبہ سے ملاقات
Fri, 14 Jul , 2023
1 year ago
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 14 جولائی
2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ
دورۃ الحدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام سے ملاقات کی۔
اس موقع
پر رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں خوب محنت و لگن
کے ساتھ علم دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔