آج رات مدنی چینل پر ہونےوالے ہفتہ وار اجتماع میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کے دلوں کو محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے سیراب کرنے اوران کے اندر خوفِ خداپیدا کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام آج دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن
میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رات 8:30 بجے نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عثمانیہ مسجد عبد اللہ گوٹھ مین نیشنل ہائے وے نزد رزاق آباد پولیس ٹریننگ
سینٹر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ
فیروز پور روڈ کاہنہ نو لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور جامع مسجد فیضان
جیلان کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے قریبی مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری 2023ء
بروز اتوار راولپنڈی سٹی مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مشاورت سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
راولپنڈی سٹی محمد اسلم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کے درمیان
ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا۔
نگرانِ راولپنڈی سٹی نے
خصوصاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تعداد
بڑھانے اور نئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رمضان اعتکاف
نیز بڑی راتوں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات (شبِ معراج و شبِ براءت) کی ابھی سے تیاری کرنے پر مشاورت
کی۔
واضح رہے کہ مدنی مشورے
کے مدنی پھولوں کے مطابق 22 جنوری 2023ء کو راولپنڈی سٹی کے تمام اراکینِ مشاورت،
شعبہ جات ذمہ داران اور تمام ٹاؤن و یوسی
نگران کا تربیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ (رپورٹ: محمد مبشر مدنی کارکردگی
ذمہ دار راولپنڈی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مرحوم نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی محمود عطاری کی نماز
جنازہ اداکردی گئی

9
جنوری 2022ء کو مبلغ دعوت اسلامی و نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی خالد محمود عطاری
علالت کے سبب جڑانوالہ میں انتقال کرگئے۔
مرحوم
کی نماز جنازہ بعد ظہر جناح پارک واٹر ورکس گراؤنڈ جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ نماز
جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں عاشقان رسول، ذمہ داران
دعوت اسلامی اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
مرحوم
کو ذکر اللہ اور نعت رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی صداؤں میں جڑانوالہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
چکوال پنجاب میں مدنی قافلہ اجتماع، رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ نے بیان کیا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2023ء کو چکوال پنجاب کی مقامی مسجد میں مدنی قافلہ
اجتماع کا منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو
نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے اور علم دین حاصل کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام شاہ کوٹ پنجاب میں مرحوم سید سعید عطاری کے لئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، مقامی ذمہ داران دعوت
اسلامی اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک عاشقان رسول کو اپنے مرحومین کے لئے
ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ممبر قومی
اسمبلی رانا شمیم احمد سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون
کرنے کی ترغیب دلائی۔ رانا شمیم احمد نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گلشن پارک فتح گڑھ لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی
قافلے میں سفر کرنے، دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور علم دین سیکھنے کی ترغیب
دلائی۔

9
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت محلہ نظام پورہ گاؤں وار برٹن میں مسجد انوارِ
مدینہ کا سنگ بنیا رکھ دیا گیا۔
اسی
سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور کثیر تعدادمیں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مسجد
بنانے کے فضائل و اہمیت“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد بنانے
کے ساتھ ساتھ اسے عبادت کے ذریعے آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں سادات کرام کے
ہاتھوں مسجد کی بنیاد کے لئے اینٹیں رکھی گئیں۔
تحصیل جہلم کے نواحی گاؤں
یوسی ناڑہ میں شخصیت کا مدرسۃالمدینہ کے لئے
پلاٹ وقف
.jpg)
گزشتہ روز تحصیل جہلم کے
نواحی علاقے یوسی ناڑہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کی
کوششوں سے ایک شخصیت نے مدرسۃالمدینہ کے لئے پلاٹ وقف کر دیا۔
اس موقع پر سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل جہلم پروفیسر عبد الرحمٰن عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم
جنوری 2023ء بروز اتوار اورنگی
خیرآباد زیبوگوٹھ ٹاؤن کراچی میں جامع
مسجد یونس کا نمازِ ظہر کے ساتھ افتتاح کیا گیا اس موقع پر یوسی نگران،ڈسٹرکٹ و ٹاؤن خدامُ المساجد
والمدارس کے ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
افتتاح کے موقع پر ٹاؤن نگران اسید عطاری نے
مسجد کی آباد کاری کے سلسلے میں دعائے خیر کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے آپس میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کیں۔بعدازاں
نگران ٹاؤن اسید عطاری نے مقامی اسلامی
بھائیوں کو مسجد کی آباد کاری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مکی مسجد میں سب ٹاؤن کے یوسی نگران اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔مدنی مشورے میں سٹی نگران مولانا مظہر عطاری مدنی
نے علاقوں میں ہونے والے دینی کاموں کے
حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔
اس کے
علاوہ 14،13اور15 جنوری2023 ءکے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور تمام یوسیز
میں 12 دینی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ترغیب د ی جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن
ضلع سبی کے صدر ملک ساجد جان بنگلزئی کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد
.jpg)
بلوچستان سے آئی ہوئی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت،ٹرانسپورٹ
ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر ملک ساجد جان بنگلزئی اور ملک شہزاد بنگلزئی نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کا دورہ کیا جہاں پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انہیں خوش آمدید کہا۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس وزٹ کروایاجس میں انہیں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ،
اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ)، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس
کے ذریعے دنیا بھر ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
اس دوران شخصیات کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی عبدلحبیب عطاری سے بھی ہوئی جبکہ ذمہ دران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے کُتُب و
رسائل تحفے میں پیش کئے۔