دعوت اسلامی کے نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ عباس پور میں مفتی کشمیر مفتی محمدحسین چشتی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

دورانِ ملاقات نگران کشمیر مشاورت نے مفتی صاحب کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی صحت و تندرستی کےلئے دعائیں کیں۔