تفصیل:

مسلمانوں کے عقائد،نظریات اور ایمان کی حفاظت کرنے والی عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 12مئی 2023ء کو فیضانِ عطار مسجد گلشن اقبال بلاک 15 میں یاد ِ رمضان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور اہلِ علاقہ سمیت رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری نے بھی شرکت کی۔

وہاں مرکزی مجلس ِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’یادِ رمضان ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکائے اجتماع کو ماہ رمضان کی طرح عام دنوں میں بھی نمازوں کی پابندی اور تلاوتِ قرآن پاک کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)