لاہور کے علاقے سوڈیوال کی
جامع مسجد محمدی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد

ملک و بیرونِ ملک کے
اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں اشاعتِ دین کا جذبہ دلانے کے لئے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 19 جنوری 2023ء بروز جمعرات لاہور کے علاقے
سوڈیوال کی جامع مسجد محمدی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔
آر پی او سرگودھا محمد
اظہر اکرم کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد

17
جنوری 2023ء بروز منگل پولیس لائن قلعہ گجر لاہور میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس
موقع پر آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی والدہ مرحومہ کے لئے مقامی مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں آئی جی ریلوے پولیس پاکستان راؤ سردار احمد خان، اعلیٰ پولیس
افسران، اہم بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے
شرکت کی۔
تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ
و سلم کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
مدنی چینل پر آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
.jpg)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 19 جنوری 2023ء بروز
جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں
مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق تاج گارڈن نواب شاہ سانگھڑ سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 16 جنوری 2023ء بروزپیر سندھی پاڑہ کراچی کی عائشہ مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تہجداجتماع
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا ئے اجتماع کو
فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نفل روزے رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی کے رکنِ مجلس کی ہمشیرہ کے
انتقال پر حاجی محمد امین عطاری نے نماز جنازہ پڑھائی

15
جنوری2023ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کے رکنِ مجلس اسلامی بھائی کی ہمشیرہ کے انتقال پر رکنِ شوریٰ و نگران
ِکراچی سٹی حاجی محمد امین عطاری نےمرحومہ کے پَس ماندگان سے ملاقات کی اور
نماز جنازہ پڑھائی۔
نمازِ جنازہ سے پہلے رکنِ شوریٰ نے شرکا
ئے جنازہ کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے
ہوئے اپنی قبر و آخرت کی بھی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز لواحقین سے اظہارِتعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15
جنوری 2023ء کو لاہور
ڈیفنس میں قائم جامع مسجد حسن مہتاب چرڑ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کینٹ ٹاؤن لاہور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے علمِ دین حاصل کرنے
اور اپنے وقت
کو نیکی کے کاموں میں گزارنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز شرکا
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں کینٹ
ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کی امیرِ اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضری کے لئے جانے والی ٹرین کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
1(.jpg)
گزشتہ
روز اوکاڑہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس
میں شخصیات و تاجران کے علاوہ دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے بھی شرکت کی ۔
مدنی
حلقے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی اور ” نیکیوں میں سستیاں کیسے ختم کی جائیں
“ کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز
نیکی کرنے ، نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے
رہنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل
ہونے کے ساتھ ساتھ نماز روزے کی پابندی کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کے بارے میں ذہن دیا ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ
ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
1(.jpg)
پچھلے
دنوں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم مبلغ دعوت اسلامی حاجی خالد عطاری کی قبر
پر تشریف آوری ہوئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی
۔
اس
دوران نگران پاکستان مشاورت نے مرحوم کے اہل خانہ سےملاقات و تعزیت کی اور لواحقین
کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے کے مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ
ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

دسمبر2022ء تک دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں (جامعات المدینہ ،مدارس المدینہ،اسکولزاورآن
لائن اکیڈمیز) کی کل تعداد68ہزار 77 ہے، جن میں طلبہ طالبات کی تعداد8لاکھ 55 ہزار
66 ہے ، کل اسٹاف 50ہزار 700 افرادپرمشتمل
ہے جبکہ سالانہ اخراجات اربوں روپے ہیں ،تفصیلات
مندرجہ ذیل ہیں :
ملک و بیرون
ملک میں قائم جامعۃ المدینہ (بوائز ،گرلز
)
تعداد جامعات المدینہ (بوائز گرلز) |
1309 |
ایک ہزار
3سو9 |
طلبہ
وطالبات کی کل تعداد تقریبا |
117402 |
1لاکھ
17ہزار 4سو2 |
کل اسٹاف
(مدرس،مدرسات ،ناظم وناظمات وغیرہ) |
11523 |
11ہزار
5سو23 |
ملک و بیرون ملک میں قائم مدارس المدینہ (بوائز ،گرلز )
تعداد مدارس
المدینہ (بوائز گرلز) |
9578 |
9ہزار5سو78 |
طلبہ
وطالبات کی کل تعداد تقریبا |
323026 |
3لاکھ
23ہزار26 |
کل اسٹاف
(مدرس،مدرسات ،ناظم وناظمات وغیرہ) |
13425 |
13ہزار4سو25 |
ملک و بیرون
ملک میں قائم مدارس المدینہ (بالغان وبالغات)
تعداد مدرسۃ
المدینہ (بالغان وبالغات) |
56915 |
56ہزار 9سو
15 |
طلبہ
وطالبات کی کل تعداد تقریباً |
347313 |
3لاکھ
73ہزار 13 |
کل اسٹاف (مدرس،مدرسات ،ناظم وناظمات وغیرہ) |
16875 |
15ہزار
8سو75 |
ملک و بیرون
ملک میں قائم دارالمدینہ و فیضان اسلامک اسکو ل
دارالمدینہ
اسکول ،فیضان اسلامک اسکول |
185 |
1سو 85 |
طلبہ
وطالبات کی کل تعداد تقریباً |
39811 |
39ہزار
8سو11 |
کل اسٹاف
(مدرس،مدرسات ،ناظم وناظمات وغیرہ) |
4215 |
4ہزار 2سو15 |
تعداد فیضان آن
لائن اکیڈمی (بوائز،گرلز)
فیضان ان
لائن اکیڈمی برانچز کی تعداد |
47 |
|
شفٹ |
232 |
2سو32 |
کلاسز |
2325 |
2ہزار 3سو25 |
طلبہ
وطالبات کی کل تعداد تقریبا |
21462 |
21ہزار4سو62 |
کل اسٹاف
(مدرس،مدرسات ،ناظم وناظمات وغیرہ) |
2811 |
2ہزار8سو11 |
نوٹ: مدرسۃ المدینہ فار گرلز میں دعوت اسلامی کے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ
کے تحت مدارس وطالبات کی تعدادبھی شامل کی
گئی ہے
یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے جامعۃ المدینہ
امینیہ رضویہ واربرٹن میں ایک تقریب کا انعقاد

14
جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ وار برٹن پنجاب میں
امام الاشقیاء، خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذمہ دار دعوت اسلامی حاجی نصر
اقبال عطاری، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب اور ادارے کے طلبہ
و اساتذہ ٔکرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی مولانا محمد عرفان عطاری مدنی نے ”شانِ صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت صحابہ سے درس حاصل کرتے ہوئے اس کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اس
تقریب میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مختلف ٹیموں سے کئی موضوع پر
سوالات کئے گئے اور فائنل جتنے والی ٹیم کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
ہمسن گروپ آف کمپنیز کی سالانہ کاروباری کانفرنس کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا
بیان

14
جنوری 2023ء کو ہمسن گروپ آف کمپنیز کی سالانہ کاروباری
کانفرنس کے موقع پر لاہور ایمپوریم مال نشاط ہوٹل میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے C.E.Oاور چیئرمین
سمیت پاکستان بھر سے اس کمپنی کے سیلز آفیسرز نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”فکر آخرت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر حال میں شریعت کی پیروی کرتے ہوئے
اپنی زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے کی ترغیب دلائی۔
حاجی خالد عطاری کی شادی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد،
رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے بیان کیا
.jpg)
13
جنوری 2023ء کو نگران یوکے مشاورت حاجی خالد عطاری کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز و اقارب اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی تقاریب منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن
شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے
انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔