25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مردان شہر صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک شخصیت
اسلامی بھائی کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اجتماعِ
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا
مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان مولانا مہروز عطاری مدنی نے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی،مزید اُن کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کا
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر گھر کی ضرورت اور اصلاح کا سامان ہے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)