25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روزصوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں پشاور کے
مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں پر
مشاورت کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت و افادیت بیان کی۔
دورانِ بیان مولانا مہروز عطاری مدنی نے زیادہ سے
زیادہ افراد کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔