5 ربیع الاوّل, 1445 ہجری
فیصل آباد کے علاقے ہیون ولاز میں شخصیات و تاجران
کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد
Fri, 2 Jun , 2023
112 days ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے ہیون ولاز (Haven
Villas) میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا
جس میں تاجران، مختلف شخصیات، ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں حج کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے App
حج و عمرہ کا تعارف پیش کیا۔ نگران
پاکستان نے حج پر جانے والے خوش نصیب عازمین کو حج کے متعلق احکا مات سیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔ آخر
میں صلوۃو سلام پڑھا گیا اور رکن شوریٰ
حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ
: عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)