25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بیٹیاں اللہ پاک کی رحمت ہوتی ہیں۔ ہمارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے بھی بیٹیوں کو عزت دی تحفظ دیا اور
محبت دی جیسا کہ روایت میں ہے : سیدہ فاطمہ رضی
اللہ عنہا
جب آپ کے ہاں آتیں تو آپ ان کے استقبال کے لئے کھڑے ہوجاتے ، ان کا ہاتھ پکڑتے اور
چومتے ، پھر اپنی جگہ پر بٹھاتے۔ (ابو داؤد ، 4 / 454 ، حدیث : 5217)
اسی مناسبت سے دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شیخ محمد اویس کو ان کی بیٹی کی ولادت پر مبارکباد دی اور
ان کی بیٹی کو گھٹی دی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے انہیں بیٹی کے فضائل بیان کرتے ہوئے اپنے بچوں کی دینی تربیت کے
حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content:
محمد حسین عطاری)