جیول
پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون
عطاری کے گھر پر سنتوں بھرا اجتماع
2(.jpg)
کراچی کے علاقے نیشنل اسٹیڈیم آرمی آفسز
ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع جیول پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون عطاری کے گھر پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری ،
اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ، حاجی محمد امین عطاری ، حاجی محمد علی عطاری
، دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران سمیت تاجر برادری و دیگر احباب شریک ہوئے۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت
رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا ۔
سنتوں بھرے اجتماع سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کے درمیان
”اپنے اعمال کو درست کرنے اور نماز کی
پابندی کرنے “کا ذہن دیا ۔نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیک اعمال کی
برکت سے اللہ پاک اپنے بندوں کی
مصیبت کو ٹال دیتا ہے ۔ مزید صدقے کے فضائل کے حوالے سے کہا کہ صدقہ
ایک ایسی چیز ہے جسے کوئی بَلا پھلانگ نہی سکتی ۔
اسکے
علاوہ اجتماع کے شرکا نے اس اجتماع پاک کے
حوالے سے مدنی چینل پر تأثرات دیتے ہوئے کہا:
آج کی محفل سے بہت کچھ سننے کو ملا ۔ ان شاء اللہ الکریم اپنے اعمال کی دُرُسْتی ، نماز کی پابندی اپنی
زندگی میں لازم کرینگے ۔
اجتماع
کے اختتام پر شرکاء کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق ڈاکیو منٹری دکھائی گئی اور صلوۃ و سلام و دعا سے اجتماع کا اختتام کیا گیا ۔
نگرانِ بہاولپور سٹی
ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری کی پی ایچ ڈی مکمل ہونے پر مبارکباد

اس پرفتن دور میں دینی
کام کرتے ہوئے اپنی دینی و دنیاوی تعلیم کو جاری رکھنا اور اپنی اسکلز میں اضافہ
کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے نیز اپنے
مسلمان بھائی کی خوشی میں شریک ہونا ہمارے بزرگانِ دین رحمہم اللہ
المبین کا
طریقۂ کار رہا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ بہاولپور سٹی ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری کی PHD مکمل ہونے پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن قاری احمد رضا عطاری سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
نگرانِ ڈویژن نے ڈاکٹر
حافظ عبد الرؤف عطاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور اُن کے لئے دعائے خیر کروائی۔
شیخ محمد ارشد کی والدہ
کے انتقال پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی اُن سے تعزیت

پچھلے دنوں سپنا سٹی سرگودھا روڈ فیصل
آباد میں شیخ محمد ارشد کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شیخ محمد ارشد اور مرحومہ کے
اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی
ترغیب دلائی۔
مزید دو کتب شام اور بیروت سے شائع
ہوکر مکتبۃ المدینہ العربیۃ، کراچی پاکستان پہنچ گئیں

مکتبۃ المدینہ العربیۃ
دار تراث العلمي کے شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ کی کاوش اور دار الکتب العلمیہ بیروت کے
تعاون سے امیر ِاہلِ سنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتھم العالیہ کی مایہ ناز تالیف نیکی کی دعوت عربی نام الدعوۃ الی
الخیر دار الکتب العلمیۃ لبنان بیروت سے عربی زبان میں بھی پرنٹ ہوگئی ہے۔
دارالکتب العلمیہ مکتبہ کے تعاون سے یہ کتاب مختلف ممالک (کویت، شارجہ دوحۃ، جدۃ قاھرۃ، جزائر استنبول، ریاض اربیل طھران، مغرب
ابوظہبی، عمان) کے مذکورہ معرض (BookFair ) میں بھی آپ کو دار الکتب
العلمیہ مکتبہ کے اسٹال پر دستیاب ہوگی۔
الحمد للہ اس مکتبہ سے کتاب پرنٹ
ہونے کے بعد یہ کتاب دنیا کے 82 ممالک میں دستیاب ہوتی ہے، ان کتابوں کے ذریعے
دعوتِ اسلامی کا تعارف عوامِ عرب کے ساتھ ساتھ خواصِ عرب میں بھی ہورہا ہے، یقیناً
یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جوکہ امیرِ اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کے خلوص و استقامت کا نتیجہ ہے۔
اسی طرح مکتبۃ المدینہ العربیۃ
دار تراث العلمي کے شعبہ درسی کتب (المدینۃ العلمیہ) کی کاوش اور دار الفجر سوریا کے تعاون سے ایک اور درسی کتاب ”زبدۃ
الاتقان فی علوم القرآن“ تحقیق، تخریج، تصحیح اور تدقیق کے ساتھ دار الفجر (سوریا شام) سے پرنٹ ہوگئی ہے نیز یہ تمام کام استاذ الحدیث مولانا کامران احمد عطاری مدنی نے
انجام دیا ہے۔

مسلمانوں
کے ایمان،عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کی طرف سے 01 فروری 2023ء کو
ڈسٹرکٹ میرپورخاص میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کاانعقاد ہوا جس میں
میرپورخاص سٹی کے سیاسی، سماجی تاجر اور پروفیشنل افراد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی نے’’رجب شریف کی بہاروں ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ
ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامع مسجد شاہ ابو
البرکات لوکو شاپ مغل پورہ لاہور میں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع
1(.jpg)
02 فروری 2023ء بروز جمعرات جامع مسجد شاہ ابو البرکات
لوکو شاپ مغل پورہ لاہور میں دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز
تلاوت کلام پاک اور نعت حبیب ﷺ سے کیا گیا
۔اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
مولاناحاجی یعفور ضا عطاری نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکن شوری نے حاضرین کو
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ
ملانے کی ترغیب دی نیز اپنی اصلاح کرنے
اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ بیان کے آخر
میں شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 1 ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
جامع مسجد حبیبیہ بھل روڈ بھکر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
سنتوں بھرا اجتماع

02 فروری 2023ء بروز جمعرات جامع مسجد حبیبیہ بھل روڈ بھکر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز
تلاوت کلام پاک اور نعت حبیب ﷺ سے کیا گیا
جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
مولاناحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔
اس کے علاوہ رکن شوری نے
حاضرین کو اپنی اصلاح کرنے اور دعوت
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ومدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام
پر ہوا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
2 فروری کو مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مؤرخہ 2 فروری 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری،
فیضان اسلام مسجد 3/84 خیابان سحر /فیز 7 ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد
اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ یونٹ نمبر 4 لطیف آباد/ حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد
شاہ ابو البرکات / لوکو شاپ مغل پورہ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،
جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل ٹاؤن نمبر 3 نزد المصطفٰے ویلفیئر سینٹر کراچی میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ عطار نگر/ آصف فلور
مل جی ٹی روڈ گکھڑ میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
.jpg)
پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان
مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران، خود کفالت ذمہ داران اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کی
مناظرِ اہلسنت مولانا سعید احمد اسعد کے اہلِ خانہ سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ امینیہ رضویہ شیخ کالونی میں مرحوم مناظرِ اہلسنت مولانا سعید احمد اسعد کے بیٹے محمد ذیشان سعید صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فاتحہ خوانی
کا اہتمام کیا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے مرحوم مولانا سعید احمد اسعد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی نیز اُن
کے چھوٹے بھائی مسعود احمد حسان صاحب سے ملاقات و تعزیت کا سلسلہ بھی رہا۔

لاہور
کے علاقہ فتح گڑھ میں 27 جنوری 2023ء کو مبلغِ
دعوت ِاسلامی حاجی عبدُ الرشید عطاری کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ نعمتوں کے
شکر ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز بیان کے آخر میں
شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 1 ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 جنوری 2023ء کو کوٹ غلام محمد
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ’’دل کا زنگ دور کرنے کے طریقے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دل کی سختی کے اسباب بیان
کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ان سے بچنے کا ذہن دیا نیز اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے
والی نیکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ رجبُ المرجب میں خوب خوب نیکیوں کے بیچ
بونے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)