دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  تحصیل رحیم یار خان میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے تحصیل رحیم یار خان کے ذمہ داران کو 12دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے نیز 2 دسمبر 2023 ء کو یومِ دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کروانے کا ہدف دیا ۔

اس کے ساتھ ہی اسلامی بھائیوں کو ربیع الاول کی آمد کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے کے لئے جانے والی اسپشل ٹرین کو کامیاب بنانے میں بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)