
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام رکنِ شوری حاجی بغداد رضا عطاری نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مؤرخہ 17 فروری 2023ء کو
فیضانِ مدینہ دینہ کے پلاٹ کا دورہ کیا اور ذمہ داران کو اس کی تعمیرات کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات شب
معراج النبی کے سلسلے میں اجتماعات منعقد
ہوں گے

پاک و
ہند سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج رات” شب معراج“ ہوگی۔ اس مناسبت سے
عاشقانِ رسول محافل کا انعقاد کرتے اور سفرِ معراج کے متعلق ہونے والے بیانات میں
شرکت کرتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بھی دنیا بھر میں آج رات عشاء کی نماز
کے بعد اجتماعات منعقدہوں گے ۔
تفصیلات
کے مطابق دعوتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
ہوگا جس کا آغاز 8بجکر 45 منٹ پر تلاوت و نعت سے ہوگا۔ بعد ازاں مبلغ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے
واقعہ معراج پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس موقع پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سوالات کے
جوابات ارشاد فرماتے ہوئے معراج مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔
دورانِ
اجتماع ”قصیدۂ معراجیہ“ بھی پڑھا جائے گا۔ اختتام پر عاشقانِ رسول کے لئے
لنگر کا بھی اہتمام ہوگا۔
گڑھی
شاہو میں سنتوں بھرا اجتماع ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری کا بیان
.jpg)
مسلمان
کے ایمان اور عقائد و نظریات کی حفاظت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 16 فروری 2023ء کو لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ ُ المدینہ بوائز کے قاری صاحبان شریک ہوئے۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ زوال کے
اسباب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ !اجتماع گاہ کے متصل قریبی مقام میں پردے کی حالت میں موجود اسلامی
بہنوں نے بھی اس بیان میں شرکت کی۔)کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے
14 فروری 2023ء بروز منگل محمدی
مسجد کھارادر کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنظیمی ذمہ داران سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے بھی
شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے کھارادر کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شرکا کو رمضان ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
نیک خیالات کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
آج رات رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی چینل
پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے

دعوت
اسلام کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 16 فروری 2023ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اسی
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مفتی محمد شفیق عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی
میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ چوآسیدن شاہ میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد فیضان فاروق اعظم نزد چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں رکن شوریٰ
حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد ابو حنیفہ نزد مرے کالج روڈ سیالکوٹ میں رکن
شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں نگران مجلس
شعبہ پروفیشلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
16 فروری کو براہ راست مدنی چینل پر سالانہ
تقریب ”ختم بخاری شریف“ کا انعقاد کیا جائے گا

شعبہ جامعۃ
المدینہ (دعوت
اسلامی)
کے زیر اہتمام16 فروری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست
مدنی چینل پر سالانہ تقریب ”ختم بخاری شریف“ کا انعقاد کیا جائیگا۔
تقریب
کا آغاز صبح 9:00 بجے تلاوت و نعت سے ہوگا
جبکہ جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائیں گے۔اس تقریب
میں ملک بھر میں قائم جامعۃ المدینہ اور خصوصاًدورۃ الحدیث کے طلبۂ کرام بذریعہ
مدنی چینل شریک ہوں گے۔
مفتی
ابو حماد احمد میاں برکاتی صاحب کی بیماری پر ان کی رہائش گاہ پر عیادت

گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے نگرانِ حیدرآباد سٹی حاجی محمد سہیل رضا عطاری کے ہمراہ مفتی ابو حماد احمد میاں برکاتی صاحب کی بیماری پر ان کی رہائش گاہ پر عیادت
کی۔
دورانِ گفتگو رکنِ شوریٰ نے مفتی صاحب کو مکتبۃ ُ المدینہ کی پیشکش پین ڈیجیٹل قرآنِ پاک (Pen Digital Quran Pak) تحفتاً پیش کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نئے پروجیکٹس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

مورخۂ
12 فروری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جہلم میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ
شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری کے ہمراہ تربیتی کورس کے طلبہ نے سحری کی ۔
اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے نمازتہجد باجماعت
ادا کی اور امیرِا ہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کا فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 11 فروری 2023ء بروز
ہفتہ شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کا فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ
سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کاذہن
دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔ ساتھ ہی یہ بیان مدرسۃُ المدینہ گرلز اسلامی بہنوں میں بھی آڈیو لنک
کے ذریعے ریلے کیا گیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

9فروری
2023ء بروز جمعرات دعوتِ
اسلامی کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر میں واقع نورانی مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰ ن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے
کیا گیا۔ بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ’’دو بلند رتبہ شخصیات( صحابیٔ رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن عبد العزیزرحمۃ اللہ علیہ ) ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے حاضرین
کو ان مبارک ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے
ہوئے علم دین حاصل کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

8فروری
2023ء بروز بدھ، قائد آباد کے ٹاؤن نگران
قاری ثناء ُاللہ عطاری کی بیماری پر دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسپتال جاکر عیادت کی۔
جہاں رکنِ شوریٰ نے قاری ثناء ُاللہ عطاری سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دم کیا ہوا پانی پیش کیانیز ان کی صحت
یابی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دیوان خاص مارکی چنیوٹ روڈ بھوانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
.jpg)
پچھلے دنوں دیوان خاص مارکی چنیوٹ روڈ بھوانہ دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں بھوانہ اور اطراف سے کثیر تعداد
میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک اور
نعت رسول ﷺ سے کیا گیا ۔ اس کے بعد نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ نگران
پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے کاجذبہ
دیتے ہوئے رمضان اعتکاف کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
بیان کے بعد ذکرو دعا کا سلسلہ ہوا جس
میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور بعد اجتماع اسلامی بھائیوں نے نگرا ن پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: عبد الخالق نیوز فالو اپ ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)