مفتی منیب الرحمٰن صاحب کے چچا زاد بھائی کے
انتقال پر نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کی اُن سے تعزیت

4 مارچ 2023ء بروز ہفتہ مفتیِ اعظم پاکستان
مفتی منیب الرحمٰن صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے چچا زاد بھائی مولانا قاضی عبد المجید(امام و خطیب جامع مسجد معصوم شاہ لسبیلہ، کراچی) کا کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال ہو
گیا۔
اسی سلسلے میں 5 مارچ 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور استاذُ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی نے
مفتی منیب الرحمٰن صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے
ایصالِ ثواب کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسلام
آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ G11
اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی
ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں رمضان عطیات زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے بارے میں ترغیب دلائی نیز دوسروں کو عطیات جمع کرانے کے
حوالے سے ذمہ داران کو ملاقات کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نےد عا کروائی اور ذمہ داران سے ملاقات بھی کی ۔
اس
دوران رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ : عبد
الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
.jpg)
گزشتہ
روز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ G11
اسلام آباد میں اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے رمضان عطیات زیادہ سے
زیادہ اکھٹے کرنے کے بارے میں ترغیب دلائی
اور نیو بستے لگانے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نےد عا کروائی اور ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری ،
آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں مدنی چینل پر رکن شوریٰ
حاجی اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
.jpg)
آج
رات مؤرخہ 2 فروری 2023ء کو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوت
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق فیضِ مدینہ مسجد، نارتھ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

پنجاب
کے شہر ڈسکہ روڈ وزیر آباد کے ایک اسلامی
بھائی نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر اپنے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنوائی جس کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے اذان اور باجماعت نماز پڑھا کر کیا۔نماز کے بعد سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مسجد بنانے اور آباد کرنے کے فضائل پر مشتمل آیات و احادیث مبارکہ بتائیں نیز شرکا کو مسجد کی تعمیر میں حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔ (
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گلشن
معمار، کراچی محمدی مسجد میں دعوت اسلامی
کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد
 - Copy.jpg)
23
فروری 2023 ء بروز جمعرات گلشن معمار، کراچی محمدی مسجد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ہفتہ
وار اجتماع کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور
نعت رسول پاک سے کیا گیا ۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین
عطاری نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpg)
22
فروری 2023ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بعد نمازِ فجر بذریعہ ویڈیو لنک شعبہ اطراف کے علاقے کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان
کے بعد اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کاذہن دیا اور ماہِ شعبان میں
ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داران نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے
کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں میں ہزاروں
اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے ہیں

دعوتِ اسلامی علمِ دین کی ترویج و اشاعت کرنے،
لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں علمِ دین سے روشناس کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے
مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے بڑے احسن اور متعدد طریقوں سے مسلمانوں کو قراٰن و احادیث کی تعلیمات سکھائی جارہی ہے۔
دعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو علمِ
دین سکھانے اور اُن کے ایمان کی حفاظت کرنے کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا قیام کیا ہے جن میں لاکھوں اسٹوڈنٹس
علمِ دین حاصل کر رہے ہیں۔
1)جامعۃالمدینہ (بوائز،
گرلز)۔ 2)مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)۔3)مدرسۃالمدینہ (بالغان، بالغات)۔4)فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز،
گرلز)۔
فروری 2023ء کی کارکردگی کےمطابق پاکستان سمیت
دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے اداروں میں پڑھنے والےعاشقانِ رسول کی تعداد درج ذیل ہے:
# |
ڈیپارٹمنٹس |
اسٹوڈنٹس کی تعداد |
01 |
جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز) درسِ نظامی (عالم و عالمہ کورس) کروانے اور دیگر علومِ دینیہ سکھانے والا
ادارہ۔ |
1لاکھ 4 ہزار 857 |
02 |
مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) بچوں اور بچیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ حفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم کی تعلیم
دینے والا ادارہ۔ |
3 لاکھ 41 ہزار 821 |
03 |
مدرسۃالمدینہ (بالغان و بالغات) بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ
پاک کی تعلیم دینے کے لئے۔ |
3 لاکھ 58 ہزار 321 |
04 |
فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز، گرلز) حفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم، درسِ نظامی اور دیگر علومِ دینیہ آن لائن(Online) سکھانے
والا ادارہ۔ |
21 ہزار 841 |
مجموعی کارکردگی |
8 لاکھ 26 ہزار 840 |
آج رات عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں عرسِ امام اعظم ابو حنیفہ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا جائے
گا

امام
المجتہدین حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو
حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ
عرس کے سلسلے میں 2 شعبانُ المعظم 1444ھ بمطابق 22 فروری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
محفل کا آغاز بعد نمازِ
عشا رات تقریباً 8:45 پر کیا جائے گا جس میں تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی، جلوس، بیان،
دعا اور لنگر کا اہتمام ہوگا۔
جھنگ
روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں حاجی اسلم عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا
اہتمام
 - Copy.jpg)
پچھلے
دنوں جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں حاجی اسلم عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا
اہتمام ہوا جس میں تاجران و شخصیات سمیت
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے نماز ، روزے کی پابندی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے
بارے میں ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ
دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
گلشن کالونی فیصل آباد میں حاجی خلیل عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام
 - Copy.jpg)
پچھلے
دنوں نڑ والا روڈ گلشن کالونی فیصل
آباد میں حاجی خلیل عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
اہتمام ہوا جس میں تاجران و شخصیات سمیت
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو نماز ، روزے کی پابندی کرنے اور نیکی
کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں
ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان اعتکاف کرنے کے بارے میں ترغیب
دلائی اور آخر میں دعا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ
دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpg)
گزشتہ
روز جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں محمد سجاد عطاری کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجران و شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگران پاکستان مشاورت نے نماز ،روزے
کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ
لیتے رہنے کی کے بارے میں ذہن دیا جبکہ دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع
کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے
بارے میں گفتگو کی۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)