18
فروری 2023ءبروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان
کے بعد رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں
آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور مزید شعبے کے دینی کام کرنے حوالے سے اپڈیٹس مدنی
پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
تاج محل مارکی فتح جنگ میں ہونے والے اجتماعِ معراج
میں تقسیم اسناد کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2023ء کی شب تاج محل مارکی
ریلوے پھاٹک پنڈی روڈ فتح جنگ میں اجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں
کثیر تعداد میں عاشقان رسول، مدرسۃ المدینہ کے مدرسین و ناظمین اور بچوں سمیت ان
کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”شب معراج مصطفٰےﷺ“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اس رات ملنے والا تحفہ ”نماز“ کو پابندی
سے ادا کرنےکی ترغیب دلائی۔
آخر
میں تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں حفظ مکمل کرنے والے بچوں کو سند دی گئی جبکہ
رکن شوریٰ نے ان کے سروں پر دستار سجایا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 فروری 2023ء بروز جمعہ تحصیل دینہ کے یوسی نگران
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اہم ذمہ داران کی بھی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ
داران کو تقرری اور رمضان اعتکاف سمیت
دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
رائل تاج مارکی جھنگ روڑ
چوکی دارالسلام ٹوبہ میں عظیم الشان اجتماعِ معراج کا انعقاد
رائل تاج مارکی جھنگ روڑ
چوکی دارالسلام ٹوبہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ معراج کا
انعقاد کیا گیا جس میں ٹوبہ شہر اور اطراف سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
قراٰنِ پاک کی تلاوتِ سے
اس اجتماعِ پاک کا آغاز ہوا جبکہ نعتِ پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے حضور پر نور صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سفرِ
معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے دورانِ سفرمیں ہونے والے واقعات بیان کئے۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مشاورت نے نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کی کاموں میں حصہ لینے، دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنےکے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان عطیات جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی
ترغیب دلانے نیز رمضان میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔
شعبہ حج و عمرہ کی جانب سے معاونت حج فارم برائے گورنمنٹ حج اسکیم قرعہ
اندازی 2023ء پاکستان جاری کردیا گیا
ملک
پاکستان میں حج اسکیم 2023ء کا اعلان کردیا گیا ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری
حج سکیم کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہو گا جس کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ یکم
فروری 2023ء سے شروع ہو چکا ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد سال 2023ء میں ملک پاکستان سے
1لاکھ 79 ہزار210 افراد حج کرنے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
دعوت
اسلامی کا شعبہ حج و عمرہ بھی سال 2023ء میں حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو معاونت
فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ اسی سلسلے میں
شعبہ حج و عمرہ نے حج معاونت فارم جاری کردیا ہے جسے عازمین حج مکتبۃ المدینہ سے
حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیچے دیئے لنک پر کلک کرکے فارم کو ڈاؤن لوڈ کیا
جاسکتا یا لنک پر کلک کرکے فارم کو فل
کرنے کےبعد آن لائن بھی سبمنٹ(Submit) کرسکتے ہیں۔
https://hajj-facilitation.dibaadm.com/
فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ ”اجتماع ختم بخاری“
کااہتمام، جانشین امیر اہلسنت نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی
شعبہ
جامعۃ المدینہ (دعوت
اسلامی)
کے زیر اہتمام 16 فروری 2023ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ
تقریب ”ختم بخاری شریف“ کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ براہ راست جبکہ ملک و بیرون
ملک میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز / گرلز کے طلبہ و طالبات ہزاروں کی تعداد میں
بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
خلیفہ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے امام بخاری حضرت ابو عبد اللہ محمد بن
اسماعیل البخاری رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے احادیث مبارکہ پر آپ کی خدمات کو بیان کیا۔جانشین امیر اہلسنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بیان کرتے
ہوئے فرمایا کہ امام بخاری رحمۃُ اللہِ
علیہ
کو امیر المؤمنین فی الحدیث، حافظ الحدیث، مفتی، محدث اور حبر الاسلام کے القابات
سے پکارا جاتا تھا۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کے
اساتذۂ کرام کی تعداد 1 ہزار 80 ہے جبکہ بوقتِ وصال آپ کے محدث شاگردوں کی تعداد90 ہزار تھی۔اس کے علاوہ سرتاپا
ادب و تعظیم کے پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ
کا شمار بھی اُن باکمال ہستیوں میں ہوتا ہے
جو ”فنافی الرَّسول“ کے منصبِ عظیم پر فائز تھے۔
سیرت
کے بعد جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”بخاری شریف“ کی آخری حدیث پڑھائی اور ترجمہ پڑھ
کر سنایا۔شیخ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ نے
آخری حدیث کے تمام راویان کا نام ذکر کیا اور متعلقہ حدیث کے بارے میں مدنی پھول
ارشاد فرمائے۔
مختلف
مقامات پر ہونے والے ”اجتماع بخاری شریف“ میں مفتیانِ کرام ، اراکین شوریٰ
، اراکینِ مجلس جامعۃ المدینہ، اساتذۂ کرام اور ناظمین بھی شریک تھے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 فروری 2023ء
کو جڑانوالہ سیون سیز مارکی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس
میں جامعۃالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام کے علاوہ کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کی ابتدا تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوئی، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے’’فیضانِ جنید بغدادی رحمۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے
کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن
دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
بیان کے بعد ذکرو دعا کا سلسلہ ہوا ۔ نگران پاکستان مشاورت
نے دعا کروائی۔ بعد ِاجتماع اسلامی
بھائیوں نے نگرا ن پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: عبدالخالق
عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام رکنِ شوری حاجی بغداد رضا عطاری نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مؤرخہ 17 فروری 2023ء کو
فیضانِ مدینہ دینہ کے پلاٹ کا دورہ کیا اور ذمہ داران کو اس کی تعمیرات کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات شب
معراج النبی کے سلسلے میں اجتماعات منعقد
ہوں گے
پاک و
ہند سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج رات” شب معراج“ ہوگی۔ اس مناسبت سے
عاشقانِ رسول محافل کا انعقاد کرتے اور سفرِ معراج کے متعلق ہونے والے بیانات میں
شرکت کرتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بھی دنیا بھر میں آج رات عشاء کی نماز
کے بعد اجتماعات منعقدہوں گے ۔
تفصیلات
کے مطابق دعوتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
ہوگا جس کا آغاز 8بجکر 45 منٹ پر تلاوت و نعت سے ہوگا۔ بعد ازاں مبلغ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے
واقعہ معراج پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس موقع پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سوالات کے
جوابات ارشاد فرماتے ہوئے معراج مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔
دورانِ
اجتماع ”قصیدۂ معراجیہ“ بھی پڑھا جائے گا۔ اختتام پر عاشقانِ رسول کے لئے
لنگر کا بھی اہتمام ہوگا۔
گڑھی
شاہو میں سنتوں بھرا اجتماع ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری کا بیان
مسلمان
کے ایمان اور عقائد و نظریات کی حفاظت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 16 فروری 2023ء کو لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ ُ المدینہ بوائز کے قاری صاحبان شریک ہوئے۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ زوال کے
اسباب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ !اجتماع گاہ کے متصل قریبی مقام میں پردے کی حالت میں موجود اسلامی
بہنوں نے بھی اس بیان میں شرکت کی۔)کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے
14 فروری 2023ء بروز منگل محمدی
مسجد کھارادر کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنظیمی ذمہ داران سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے بھی
شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد علی عطاری نے کھارادر کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شرکا کو رمضان ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
نیک خیالات کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
آج رات رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی چینل
پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلام کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 16 فروری 2023ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اسی
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مفتی محمد شفیق عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی
میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ چوآسیدن شاہ میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد فیضان فاروق اعظم نزد چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں رکن شوریٰ
حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد ابو حنیفہ نزد مرے کالج روڈ سیالکوٹ میں رکن
شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں نگران مجلس
شعبہ پروفیشلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔