25 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں شجر کاری کا سلسلہ،
اراکین شوری نے پودے لگائے
Tue, 15 Aug , 2023
2 years ago
اس
سال بھی یومِ آزادی کو منفرد اندازمیں منانے کے لئے دعوت اسلامی نے یکم اگست 2023ء
سے ملک بھر میں شجر کاری کا آغاز کردیا ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں اس عزم کے ساتھ پودے لگائے
جارہے ہیں کہ ”پودا لگانا ہے ، درخت
بنانا“ ہے۔
اسی
سلسلے میں 10 اگست 2023ء کو شعبہ FGRF کے تحت ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں شجر کاری
کی گئی۔ شجر کاری میں اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی یعفور
رضا عطاری سمیت مختلف شخصیات و عاشقان
رسول نے پودے لگائے۔
شجر
کاری سے قبل رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے پودے کے حوالے سے شرکا کی ذہن
سازی بھی کی۔