اسلامی بھائیوں کو علمِ دین کی باتیں سکھانے، انہیں ضروریاتِ دین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں آج 10 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جس کاآغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں ذکر اللہ، دعا اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکا سلسلہ بھی ہوگا جن میں عاشقانِ رسول اخلاص و محبت بھرے انداز میں اللہ عزوجل کا ذکر کر نے کے بعد اُس کی بارگاہ میں دعا کریں گےاور علمِ دین سیکھیں گے۔صلوٰۃ و سلام پر ان اجتماعات کی پہلی نشست کا اختتام ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخو پورہ موڑ گوجرانوالہ میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ مین نیشنل ہائی وے میں نگرانِ ڈویژن 1 حاجی محمد رضا عطاری،جامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس فیز 7 کراچی میں نگرانِ ڈویژن 2 مولانا حاجی محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کا بیان مدنی چینل پر رات آٹھ بجے لائیو نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)