دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گزشتہ روز نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے بنوں ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں سیّد اکبر صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیا ل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے پیر سیّد حسن صاحب کے انتقال پر اُن کے گھر والوں سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی نیز گھر والوں کو مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بنوں ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا میں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2023ء بروز بدھ نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 2 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس پرنسپل سیّد عرفان صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے وائس پرنسپل سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے مختلف امور پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے وائس پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ خیبرپختونخوا کی بنوں یونیورسٹی میں 24 مئی 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹر عرفان اللہ صاحب اور اسسٹنٹ پروفیسر امیر نواز صاحب سے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق اس ملاقات میں نگرانِ شعبہ نے ڈاکٹر عرفان اللہ صاحب اور امیر نواز صاحب سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ، سرکولیشن اور پروموشن کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے پی ایچ ڈیز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کا نعرہ ”پودہ لگانا ہے درخت بنانا ہے“ پر عمل کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شجرکاری بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

25 مئی 2023ء بروز جمعرات صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے ہوا ، نگرانِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگرانِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل سیّد حسنین عطاری کے ہمراہ کوہاٹ یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چیف لائبریرین سے ملاقات کی جس میں چیف لائبریرین کو دعوتِ اسلامی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی گئی۔

بعدازاں ذمہ داران نے گھمکول شریف میں مزار شریف اور سلطان الہند کو فیض دینے والے بزرگ سیّدنا ابراہیم قندوزی علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 2023ء بروز منگل گومل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کے درمیان بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2023ء بروز منگل نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

اس دورانِ نگرانِ شعبہ کی ملاقات چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف عربک اینڈ اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالمجید صاحب اور لیکچرار عبدالمجیدعطاری (Statistics Department) سے ہوئی۔

اس موقع پر مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھائی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز جولائی 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے پی ایچ ڈی اجتماع کی دعوت پیش کی۔


23 مئی 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے رجسٹرار سے ملاقات کی۔

نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے رجسٹرار کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے  24 مئی 2023ء کو عامر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ میں عزیز بھٹی ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری نے سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں کو مختلف موضوعات پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے فوائد بتائے نیز نیک کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نرم مزاج اپنانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اپنی ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ داران کی کارکردگی پرکھنے اور دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کے لئے عملی جدول کے ذریعے گریڈنگ سسٹم کا نفاذ ماہ جون 2023ء سے کرنے کا ہدف دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 25 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغین دعوت اسلامی  واراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی

Memon Reception Hall, Marine Drive, Sri Lankaسے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری ، نورانی مسجد نشتر اسکوئر ملیر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 20 مئی 2023ء کو واہ کینٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں واہ کینٹ ٹیکسلا ،مری،کوٹلی ستیاں،چک بیلی خان اور گجرخان کے تحصیل نگرانوں اور شعبہ جات کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران لیاقت عطاری نے اسلامی بھائیوں کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات فراہم کئے ۔

علاوہ ازیں اجتماعی قربانی و قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے حوالے اہداف دیئے نیز تحصیل سطح پر کارکردگی ذمہ دار کا تقرر کرنے اور ڈونیشن سیل لگانے کے حوالے سے بھی مدنی پھول پیش کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


علم دین کو  عام اور مسلمانوں کے دلوں میں اس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔