بارہ دینی کاموں کے سلسلے  میں 26 جنوری 2023ء کوشالیمار ٹاؤن لاہور کی اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شالیمار ٹاؤن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضان ڈونیشن، 1 ماہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف، مدنی قافلوں میں سفرنیز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 1 ماہ کے اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2023ء کو ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر جمعرات کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات  کا سلسلہ ہوا ۔ اسی طرح لاہور شہر کے علاقے شیرانوالہ گیٹ میں قائم جامع مسجد اقصیٰ میں ہونے والےہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’دل کا زنگ دور کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان دل کی سختی کے اسباب بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ان سے بچنے کا ذہن دیا نیز اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے والی نیکیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ رجبُ المرجب میں خوب خوب نیکیوں کے بیچ بونے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے آگرہ تاج لیاری میں شاکر عطاری کے والد صاحب کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے چوک درس دیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دنیا کے مختلف ممالک میں علمِ دین پھیلانے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدنی چینل کے اسٹاف (Employes) کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹاف کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ شوریٰ نے دورانِ بیان اسٹاف کو اخلاص کے ساتھ اپنا کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دارالافتاء اہلسنت کے مولانا شفیق عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ مدنی چینل مولانا حاجی اسد عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ٹیچرز، پرنسپلز اور انجینئرز نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی۔

ا س موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جن شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ)، شعبہ مدنی چینل اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔

دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائی نے عاشقانِ رسول کو ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے دینی، فلاحی اور علمی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دینی کاموں کے سلسلے  میں 24 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں منگھو پیر ٹاؤن 01 کے ٹاؤن تا ذیلی مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ بغداد عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اورانہیں یومِ تعطیل اعتکاف و مدرسۃُ المدینہ بالغان نیز ذیلی حلقوں کو مزید بڑھانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

مزید شرکائے مشورہ کو آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے علاقوں میں ہونے والے دینی کام کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے مدنی قافلوں اور 12 دینی کاموں کی بہتر کارکردگی پر تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: منگھوپیر ٹاؤن 1 ڈسٹرکٹ ویسٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقان رسول کے دلوں میں خوفِ خدا، عشق رسول اور صحابہ و اولیاء کی محبت سےپیدا کرنے والی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 26 جنوری 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجد میمن، میمن نگر 15- اےگلزار ہجری کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ غلام محمد کوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


پچھلے دنوں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے    گوجرانوالہ میں موجود شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں گوجرانوالہ شعبہ جات کے ڈویژن نگران، شہر نگران ،ڈسٹرکٹ نگران، نگران یوسی مشاورت،تحصیل وٹاؤن نگران، ڈویژن شعبہ جات کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ بوائز کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، مدرسۃ المدینہ بوائز کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، شعبہ فیضان مدینہ کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران،مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں  نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سرگودھا میں موجود شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن نگران، شہر نگران، ڈسٹرکٹ نگران، نگران یوسی مشاورت ، تحصیل وٹاؤن نگران، ڈویژن شعبہ جات ذمہ داران ، جامعۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران،مدرسۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، شعبہ فیضان مدینہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران، مدرسۃ المدینہ بالغان ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور سرگودھا ڈویژن کے تمام شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد دیئے۔ مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری آفس ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2023ء کو عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رجبُ المرجب کے مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے واپسی آنے والی اسپیشل ٹرین خواجہ غریب نواز ایکسپریس کا لاہور اسٹیشن پر مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے استقبال کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ٹرین سے واپسی آنے والے عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد ڈائمنڈ ریزیڈنسی  کراچی ڈیفنس ویو فیز 03 میں 22 جنوری2023ء کو عرسِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں مقامی شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔

اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃُ العلمیہ) دعوتِ اسلامی کے اسکالرمولانا آصف اقبال عطاری مدنی نے’’ شانِ صدیق اکبررضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ محفل کے اختتام پر مولانا کاشف شہزاد عطاری مدنی (اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر) نے دعا کروائی۔(رپورٹ : ساجد رضا عطاری امام جامع مسجد ڈائمنڈ ریزیڈنسی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ملک و بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں اشاعتِ دین کا جذبہ دلانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 19 جنوری 2023ء بروز جمعرات لاہور کے علاقے سوڈیوال کی جامع مسجد محمدی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)