
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں تحصیل رحیم یار خان میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ
منعقد ہوئی جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے تحصیل رحیم یار خان کے ذمہ داران
کو 12دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے نیز 2 دسمبر 2023 ء کو یومِ
دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کروانے کا ہدف دیا ۔
اس کے
ساتھ ہی اسلامی بھائیوں کو ربیع الاول کی آمد کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے کے لئے جانے والی اسپشل ٹرین کو کامیاب بنانے میں بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

ملک و بیرون ملک میں قائم مدنی مراکز میں
اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ مدنی قافلے بھی سفر کریں گے۔یوم دعوت اسلامی ،یوم رضا اور جشن میلاد النبیﷺمنانے کے لئے فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ
رحمۃ الرحمٰن کے ایصال ثواب کے لئے کروڑوں مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنے کا اہداف۔یومِ
دعوتِ اسلامی پر گھروں پر جھنڈے اور جشن ِمیلاد پر چراغاں کیا جائے، مولانا عمران
عطاری۔
دعوتِ اسلامی کا 1981ء سے شروع ہونیوالا
سفر اپنی تمام تر کامیابی و کامرانیوں کو
لے کر آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس بیالیس سالہ سفر میں 80 سے زائد شعبہ جات بنانا اور اس
کے ذریعے دینی و فلاحی کام کرنے کا اعتراف ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات بھی
کرتی ہیں، گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 2
ستمبر2023ء کو یومِ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دھوم دھام سے منایا جائے گا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، اس
سلسلے میں پاکستان بھر میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائے گا جس میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے متعلق آگاہ کریں گے، جبکہ امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عاشقانِ رسول اسی خوشی میں شہر شہر ، گاؤں گاؤں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں
سفر اختیار کریں گے ۔
یوم ِدعوت
اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، شعبہ ذمہ داران، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ، ٹاؤن
نگران اور یوسی نگران سمیت دیگر عاشقان رسول
شریک ہوئے ، مدنی مشورے میں نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے 2 ستمبر 2023ء کو یومِ دعوت اسلامی اور یومِ رضا اور جشنِ عید میلاد النبی دھوم دھام سے منانے اور امیر
اہل سنت کے 12 مدنی مذاکروں میں شرکت سے متعلق اہم نکات پر گفتگوکی، نگران ِشوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو یومِ دعوت اسلامی کی مناسبت سے اپنے گھروں میں دعوتِ اسلامی کے جھنڈے لگانے اور بالخصوص مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے متعلق
ترغیب دی۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ نگرانوں کی جانب سے یوم ِرضا پر اعلیٰ حضرت کو ایصال ثواب کے لئے کروڑوں سورۃُ لاخلاص
پڑھنے ، یوم ِ دعوتِ اسلامی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے
منانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
پشاور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری کی مفتی یاسر
کریمی صاحب سے ملاقات
.jpg)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے
شہر پشاور میں مشہور عالم دین مفتی یاسر کریمی صاحب سے ملاقات کی۔
پشاور کے پرائیویٹ کالج میں اسٹوڈنٹس کا سنتوں بھرا
اجتماع، حاجی منصور رضا عطاری نے بیان کیا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2023ء کو پشاور کے ایک پرائیویٹ کالج میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج سے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی منصوررضا عطاری نے ”روشن مستقبل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسٹوڈنٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے، سیرت
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مطالعہ
کرنے اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے
بعد اسی کالج میں پرنسپل اور ٹیچرز کا بھی دینی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے
انہیں طلبہ کی اچھی تربیت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
.jpg)
25
اگست 2023ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت پشاور کی فیضان مکہ مسجد فقیر آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے مدنی
پھول بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور نیکی
کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔
امیر اہلسنت کی ترغیب پر ماہی کشمیر میں بھی مسجد
فیضان قرآن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
.jpg)
25
اگست 2023ء کو ڈویژن میر پور کشمیر نگران سید ریاض عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے
میں تحصیل سماہنی کشمیر کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ پونا کشمیر کا
دورہ کیا۔
نگران
ڈویژن سید ریاض عطاری نے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی امور پر تربیت کی
اور مدنی پھول بیان کئے۔
اس کے
علاوہ کشمیر کے علاقے ماہی میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر عمل
کرتے ہوئے مسجد ”فیضان قرآن“ کا سنگ بنیاد رکھا اور مقامی عاشقان رسول کو جلد از
جلد تعمیر مکمل کرنے، اس میں مالی تعاون کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2023ء کو ڈسٹرکٹ باغ تحصیل دھیر کوٹ کشمیر میں مدرسۃ
المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔
اس
موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوتِ اسلامی اور مقامی
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے جامعۃ المدینہ کُٹن نیلم
ویلی کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی و انتظامی امور کا
جائزہ لیا۔
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے نگران
مجلس شاہنواز عطاری کے ہمراہ اسلامی بھائیوں
کی تربیت فرمائی اور انہیں مزید 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور کچھ نیو اہداف دیئے۔ آخر میں اچھی کارکردگی پر شرکا کو تحفے بھی پیش کئے۔(رپورٹ : حافظ نسیم عطاری سوشل
میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کری روڈ راولپنڈی کی جامع مسجد فاطمۃالزہرا میں
دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع

پچھلے دنوں کری روڈ راولپنڈی کی جامع مسجد
فاطمۃالزہرا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
کریم سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
حمد و ثناء کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”اِنَّا للہ ِپڑھنے کی برکتیں“کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے عاشقانِ
رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 15 ستمبر
2023ء کو اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے عاشقانِ رسول کی میلاد ایکسپریس کے ذریعے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری دینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کا
اختتام پر ذکر و دعا پر ہوا جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:
محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27،26،25
اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری مدرسۃُ المدینہ
بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین کے ساتھ مدنی قافلے میں خیبرپختونخوا سفر پر روانہ ہوئے ۔
دورانِ مدنی قافلہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین کی
مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی اور انہیں راہِ خدا میں سفر کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر ناظمین نے ہاتھوں
ہاتھ 1 ماہ اور 4 ماہ کے لئے بیرون ملک مدنی قافلوں میں سفر کے لئے اپنے نام
لکھوائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قبولہ روڈ عارف والا میں قائم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ بوائز کا وزٹ

مسلمانوں
کے بچوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مرکزی مجلسِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ قبولہ
روڈ عارف والا میں قائم گلزار مدینہ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ
کیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے جامعۃ الدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور
وہاں موجودذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تعمیرات کے حوالے سے تربیت کی۔