دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2023ء کو چناب کلب فیصل آباد میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں جان و مال سے ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔