دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغ دین کے لئے سال میں سینکڑوں مساجد تعمیر کررہی ہے، مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے نام سے دینی درسگاہیں قائم کررہی ہے جس میں لاکھوں اسٹوڈنٹس قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ فی سبیل اللہ علم دین سیکھنے کی سعادت کررہے ہیں۔ ان مدارس و جامعات سے ہر سال سینکڑوں علماء اور  ہزاروں حفاظ و قاری فارغ التحصیل ہوکر مختلف مقامات پر تبلیغ دین کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد میں 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔

صرف 42 سال میں دعوت اسلامی ایسا سایہ دار درخت بن چکی ہے جس کا تنا مضبوط ہے، چھاؤں گھنی ہے اور پھل میٹھے ہیں۔ ہر کوئی اپنے ذوق اور ضرورت کے مطابق اس سے فائدہ حاصل کررہا ہے۔ کوئی اُسے دور سے دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کررہا ہے تو کوئی اس کے سائے میں آرام فرما ہے۔کوئی پھل کھارہا ہے تو کوئی اُسے پانی دیکر مزید بڑا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

چند شعبہ جات کی خدمات ملاحظہ کیجئے:

٭مدرسۃ المدینہ کے ذریعے قرآن کا فیضان عام کیا جارہا ہے ٭جامعۃ المدینہ کے ذریعے علمِ دین کا نور تقسیم ہورہا ہے٭دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذریعے دورِ حاضر کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کیا جارہا ہے ٭اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) سے دینی، علمی، اصلاحی، فکری ومعاشرتی سدھار کے لئے ہزاروں صفحات کے لٹریچر شائع کئے جارہے ہیں٭فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے علم دین کی روشنی پھیلائی جارہی ہے ٭مدنی قافلے کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں تبلیغ دین کا سلسلہ جاری ہے ٭جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے بیسیوں موبائل ایپلیکیشن موجود ہیں ٭مدنی چینل گھر گھر اسلامی تعلیمات کو عام کررہا ہے ٭مختلف ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز سے بھی اصلاح کا سامان ہورہا ہے٭FGRF کے ذریعے لوگوں کی امداد کی جارہی ہے،مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر یتیم خانہ، فیضان ری ہبلی ٹیشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ اس طرح تمام شعبے اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان تمام کا موں کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے اخراجات سے پورا کیا جارہا ہے اور یہ وہ پیسے ہیں جو ہم اور آپ اپنا ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیتے ہیں۔

ان اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی 15 اکتوبر 2023ء کو عطیات مہم ٹیلی تھون کرنے جارہی ہے۔ نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے اس ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور دیگر عاشقان رسول کو بھی اس کی ترغیب دلائیں ۔15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں فی یونٹ کی رقم 10000 ہزار روپے ہے۔

ڈونیشن دینے کے لئے ان نمبرز یا Email پر رابطہ کریں:

Whatapp:00447393123786,00923111212142

Email ID: donations@dawateislami.net