صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم جامع مسجد کنزالایمان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان مشاورت، شعبہ عشر، شعبہ عطیات بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے 12 دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو رمضانُ المبارک کے پورے مہینے اور آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو اعتکاف میں بیٹھانےنیز پچھلے سال سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے  بھولا موسیٰ ڈسکہ پنجاب میں مسجد و مدرسہ بنام فیضانِ رابعہ بصریہ کے افتتاح پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اذان دیکر مسجد کا افتتاح کیا اور سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں اہلِ علاقہ کو مسجد کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  صوبائی ذمہ دار پنجاب بابر مصطفی عطاری مدنی نے ڈاکٹر قمر الزماں سعیدی سے ملاقات کی۔ا س دوران انہیں دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر ڈاکٹر قمر الزماں سعیدی نے اچھی نیت کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا۔(رپورٹ:خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں صوبائی ذمہ دار بابر مصطفی عطاری مدنی نے جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات بابر مصطفیٰ عطاری مدنی نے جواد حسن گل قادری کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ ُالمدینہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروزعطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل سیّد حسنین عطاری کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیاجس پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے  نیسپاک ہاؤس(National Engineering Services Pakistan) میں گزشتہ روز استقبالِ ماہِ رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور ماہِ رمضان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرنے نیزماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو ماہِ رمضانُ المبارک کی برکتیں حاصل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں سوسائٹی کے سابق صدر انصر گوندل اور موجودہ صدر رضا گوندل کے والدِ مرحوم کے لئے  دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں مرحوم کے لئے دعا کروائی گئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں نمازوں کی پابندی کا ذہن  دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نگرانِ شعبہ اصلاح برائے قیدیان نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سینٹرل جیل میرپور کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل سپریٹنڈنٹ سیّد یاسر کاظمی، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ راجہ سعید ظفر اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ راجہ حسیب تاج سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ اصلاح برائے قیدیان کے تحت جیلوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ افسران کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر سپریٹنڈنٹ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیئے۔

بعدازاں سینٹرل جیل میرپور کشمیر میں موجود قیدیوں کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، علمِ دین سیکھنے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے رقت انگیز دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی اسلام آباد کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے غیر بینکنگ سیکٹر میں پائے جانے والے سود اور فراڈ پر مشتمل اسکیموں کی وجہ سے لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس پر کلام کیا۔

مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب کو بتایاکہ ان کے کورٹ نے پاکستان میں سود کے عملی خاتمے پر جو فیصلہ دیا ہے دارالافتاء اہلسنت نے اس کا اردو میں خلاصہ کرکے اپنے تمام مفتیان کرام کو تفصیل سے آگاہ کردیا ہےجس پر ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب نے خوشی کا اظہار کیا۔

آخر میں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ڈاکٹر سیّد محمد انور صاحب کو مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی اپنی کتاب ”27 واجباتِ حج“ تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس(Rawalpindi Chamber of Commerce) کے صدر ثاقب رفیق صاحب سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس دوران مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے صدر ثاقب رفیق صاحب سے سودی تجارت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سود کے خاتمے نیز دیگر اہم موضوعات پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے صدر ثاقب رفیق صاحب کو بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام زکوٰۃ کے مسائل پر ایک پروگرام ہوا جوکہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں زکوٰۃ کےچند ضروری مسائل کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں اور مدنی چینل کے ناظرین نے مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی سے زکوٰۃ کے متعلق سوالات کئے جس کے مفتی صاحب نے علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)