راولپنڈی شہر میں گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت استقبالِ رمضان ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس ورکشاپ میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے روزے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں زکوٰۃ کے چند ضروری مسائل بتائے۔

علاوہ ازیں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نےشرکا کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی کی دورۂ پنجاب کے دوران گجرات چیمبر آف کامرس (Gujarat Chamber of Commerce)میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات چیمبر ممبران سمیت دیگرتاجر حضرات سے ہوئی۔

اس موقع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے ”احکامِ تجارت، تجارت کے شرعی مسائل اور ایک تاجر کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود تاجران سمیت دیگر ممبران کو دینِ اسلام کے مطابق اپنے تجارتی معاملات کو کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مفتی علی اصغر عطاری مدظلہ العالی نے حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 16 مارچ 2023ء دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ تلاوت قراٰنِ پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوتا ہے۔ان اجتماعات میں اجتماعی طور پر ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی رات تقریباً 9:00 بجے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور فیضان اسلام مسجد، خیابانِ سحر DHA کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تاجر،مل آرنر اور مختلف شعبہ جات سے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کو آقا کے مہینے شعبان المعظم میں درود پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو رمضان المبارک میں عبادات کرنے کے فضائل اور بزرگان دین کے واقعات بتاتے ہوئے ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی دعوت پیش کی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااوردعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ننکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد و صحافی برادران نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز مدینہ مسجد اور جامع مسجد فیضان غوث اعظم واربرٹن میں آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے  مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وزٹ کروایا ۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ ننکانہ نگران محمد شکیل عطاری و تحصیل ننکانہ نگران نوید احمد عطاری و دیگر ذمہ داران نے مہمانوں سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کےادارے مدرسۃ المدینہ ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

شخصیات میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ پنجاب رانا محمد ارشد ، ایس ۔ایچ ۔او ۔تھانہ واربرٹن ظفر فرید ، تاجر رہنما رانا عمر حیات ، رانا روحیل اصغر بیرسٹر (UK) ، رانا شفیق عباد رہنما مسلم لیگ واربرٹن ، سیاسی و سماجی شخصیت عامر سعید رحمانی ، رانا عکرمہ ، چوہدری عثمان ورک ، سرفراز بوٹا و سینئر صحافی لبیب مغل ، اسد عباس نقوی ، امین دانش ، چوہدری غلام مصطفیٰ تبسم چیرمین سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) شامل تھے ۔(رپورٹ :واربرٹن دعوت اسلامی، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے  دنوں دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسڑکٹ عمر کوٹ کا دورہ کیا ۔

جہاں محمد اشتیاق ناگوری سے ان کے شوروم پر ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا، مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی اور دینی کاموں کے لئے ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے عمر کوٹ میں دیگر مقامی شخصیات و تاجران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھی ایک ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 مارچ2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان مرشد کی جانب سے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا ۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاگیا۔ بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتےہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور دینِ اسلامی کی روشنی میں زندگی کے شب و روز گزارنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سخی حسن کراچی کی جامع مسجد بہزاد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 10 مارچ 2023ء بروز جمعہ ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں کیماڑی ٹاؤن کراچی کے ساحل پر واقع جزیرۂ بابا بھٹ کی جامع مسجد حسینی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قصور ڈسٹرکٹ کے علاقہ تھہ شیخم میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ جوئے اور بُری صحبت کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10 مارچ 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں جامع مسجد شاہ عباس ( دربار والی مسجد) پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری کے ہمراہ ذمہ داران کے سابقہ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔

اس کے علاوہ رمضان ڈونیشن اور رمضان اعتکاف سے متعلق مشاورت کی جس میں باہمی رضا مندی سے ذمہ داران نے اہداف طے کئےنیز ہفتہ وار اجتماع کو بڑھانے کے حوالے سے بھی کلام کیا ۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے مرکز الاقتصادی الاسلامی، دار الافتاء اہلسنت اور جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 5 مارچ 2023ء کو کراچی کے علاقے سلطان آباد میں واقع انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے آڈیٹوریم میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی جمیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اسلامک فنانس کورس کے بیج تھری (Three) اور فورتھ (Forth) کے اسٹوڈنٹس، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی انشاء اللہ الکریم بہت جلد عالیشان اسلامک فنانس سینٹر قائم کرنے جارہی ہے جہاں فارغ التحصیل علمائے کرام آپ کو کنسلٹینسی (Consultancy) فراہم کریں گے۔

بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”رزقِ حلال کمانے اور سود سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصدیہی ہونا چاہیئے کہ آپ کے اور میرے مال میں کسی کا حق شامل نہ ہو اور ہمارے مال میں کسی بھی قسم کی حرام کی آمیزش نہ ہو، چاہے وہ وارثوں کا مال ہو، خواں وہ یتیموں کا مال ہو۔ ہمیں اس بات پر زیادہ زور دینا ہے کہ ہمیں حرام سے بچنا ہے اور یہی بات ہمیں ہر ایک بچے کے، نوجوان کے، جاب کرنے والے اور پروفیشنلز سمیت ہر ایک کے ذہن میں شامل کرنا ہے کہ تم صرف اپنے رب کی رحمت اور عطا پر نظر رکھو ، حق لو، حق دو، اللہ پاک تمہارے لئے بہتر فرمائے گا۔

دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکومنٹری (Documentary) بھی دکھائی گئی جبکہ اختتام پر نگران شوریٰ ، مفتیان کرام اور ذمہ داران نے کورس مکمل کرنے والے بیج تھری اور فورتھ کے 166 پروفیشنلز اور 74 علمائے کرام میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیں۔