25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام الرحیم سٹی اوکاڑہ میں چوہدری رفیق کے گھر مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات
کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول کی حاضری ہوئی۔
مدنی
حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگرانِ پاکستان
مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں اہم نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)