نگران پاکستان مشاورت  و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کے اوکاڑہ جدول کے دواران شیخ انعام کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی حاضری دی۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کےبارے میں ترغیب دلائی ۔

مزید دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کے بارےمیں ارشاد فرمایا جبکہ اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے چندہ جمع کروانے کے لئے رقم جمع کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)