عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام خیام چوک سرگودھا میں ابو الحسن عطاری کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقے ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)