25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی جانب سے امیر کالونی اوکاڑہ میں محمد اکرام کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مقامی عاشقان رسول نے بھی
شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں
ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے
ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے
بارے میں عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیئے اور اختتامی دعا کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)