پچھلے دنوں  دینی کاموں کے سلسلے میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سرگودھا کا دورہ کیا اور وہاں داران باغ میں قاری محمد رمضان عطاری کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا ۔ مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیئے اور اختتامی دعا کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)