حال ہی
میں اسلام آباد پاکستان میں’’ ہم نیوز‘‘ کے اینکر عادل عباسی سے ذمہ
داران دعوت اسلامی سید فضیل عطاری ukاور
وسیم عطاری نے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے انھیں دعوت اسلامی
کے شعبہ FGRF کی دنیا بھر میں انسانی امداد کی امداد اور
امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا نیز FGRF
کی آئندہ شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی جس پر عادل عباسی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت کرنے کی
اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری کے والد محترم قضائے
الٰہی سے لاہور میں انتقال کرگئے
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضاعطاری کے والد محترم 18 جون
2023ء کو قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
مرحوم
کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے رکنِ شوریٰ
حاجی منصور رضا عطاری کی امامت میں بعد نماز عصر سحر روڈباغبانپورہ لاہور میں ادا
کی گئی۔ نماز جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، علمائے کرام، دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران، اہلِ علاقہ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور عاشقان رسول کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دستار فضیلت اجتماع کا
انعقاد، 230 علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 14 جون 2023ء کو حق نواز پارک ڈیرہ
اسماعیل خان میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام ،
سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اور کنز المدارس بورڈ تعلیمی
امور کے نگران مفتی گل رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرےبیانات کئے۔
بیان
کے بعد رکنِ شوریٰ اور مفتی گل رضا عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ ڈیرہ اسماعیل خان
سے 230 فارغ التحصیل علمائے کرام کی دستار بندی کی اور عمامے شریف سجائے۔
رائل نواب میرج ہال بہاولپور میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد ، حاجی اظہر عطاری نے بیان کیا
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام 16 جون 2023ء کو رائل نواب میرج ہال یزمان منڈی ڈسٹرکٹ بہاولپورمیں شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، سرکاری عہدیداران، بزنس مین اور مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنا
ہر کام سنت کے مطابق کرنے، دینی تعلیم حاصل کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
تاج محل رائل مارکی بہاولپور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ، حاجی اظہر عطاری نے بیان
کیا
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 16 جون 2023ء کو تاج محل رائل
مارکی دبئی چوک بہاولپور سٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ظہیر انور جپہ (D.Cبہاولپور)،
غلام عباس (آپریٹر
ایڈیشنلI.G
)،
D.P.Oآفس
کمپلیٹ سیل کے انسپکٹر، پروفیسرز، ڈاکٹرز، میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس،
تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”معجزات مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہونے کی ترغیب دلائی۔بیان کے بعد صلوۃ و سلام
پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع اپنے اختتام
کو پہنچا۔
پنجاب
کے شہر مری میں ہیمسن گروپ آف کمپنیزکےڈیلرز کے درمیان ہونے والے سالانہ میٹنگ کے دوران دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے تحت زیر اہتمام 12 جون 2023ء کو
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیمسن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، C.E.O،
مارکیٹنگ ٹیم اور ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے”تجارت
کے اسلامی اصول“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّمکے
اندازِ تجارت کے حوالےسے بتایا۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو شرعی اصول کے مطابق تجارت
کرنے، اسلامی اصول پر عمل پیرا ہونے، اللہ
پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی سیرت و سنت کے مطابق تجارت اور رزق حلال کمانے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام
اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
سمندری طوفان سے حفاظت کے لئے دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام یومِ دعا منایا گیا
بانیٔ
دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر
سمندری طوفان سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنی
گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے 16 جون 2023ءبروز جمعہ ”یومِ دعا“ منایا
گیا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں قائم
مدنی مراکز فیضانِ مدینہ اور مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد صلوٰۃُ التوبہ کے
نوافل ادا کئے گئے۔اس کے بعد سمندری طوفان سے حفاظت کے لئے اجتماعی طور پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2023ء کو سیکٹر 11/Bنارتھ کراچی کی جامع مسجد فیضان
مصطفٰے میں تقسیم اسناد و انعامات کے
سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے سرپرست، اہل علاقہ،
مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ
کرنے کا ذہن دیا۔دورانِ اجتماع بچوں میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں بچوں
کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے اور کامیاب ہونے والی ٹیم کو تحائف دیئے گئے۔
آخر
میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، مختلف شخصیات اور نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان
عطاری کے ہاتھوں مدرسۃ المدینہ سے ناظرہ قرآنِ پاک اور 15 دن کا ”حسنِ قرأت کورس“
مکمل کرنے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور انعامات دیئے گئے۔
لاہور، پنجاب کے علاقے سوڈیوال کی جامع مسجد
حنفیہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 15 جون 2023ء
بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی
بھائیوں کی شرکت رہی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بیت
اللہ
کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
15 جون 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپورمیں شعبہ مدنی قافلہ اور شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
بہاولپور ڈویژن ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد
الرؤف عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ایک ماہ کے مدنی
قافلے کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 14 جون 2023ء بروز بدھ مدنی مشورہ ہوا جس
میں تحصیل خانیوال کے یوسی اور وارڈ نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
سے کی گئی جبکہ نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نےذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام اپنے اپنے
ذیلی میں بھرپور انداز سے کرنےاور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں قربانی کی کھالوں کی رسیدیں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے درمیان تقسیم کی گئیں ۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے
دینی کاموں کے حوالے سے پاکستان مشاورت کے اراکین کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی امین عطاری اور دیگر اہم ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)