کری روڈ راولپنڈی کی جامع مسجد فاطمۃالزہرا میں
دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع

پچھلے دنوں کری روڈ راولپنڈی کی جامع مسجد
فاطمۃالزہرا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
کریم سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
حمد و ثناء کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”اِنَّا للہ ِپڑھنے کی برکتیں“کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے عاشقانِ
رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 15 ستمبر
2023ء کو اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے عاشقانِ رسول کی میلاد ایکسپریس کے ذریعے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں حاضری دینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کا
اختتام پر ذکر و دعا پر ہوا جبکہ شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:
محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27،26،25
اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری مدرسۃُ المدینہ
بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین کے ساتھ مدنی قافلے میں خیبرپختونخوا سفر پر روانہ ہوئے ۔
دورانِ مدنی قافلہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین کی
مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی اور انہیں راہِ خدا میں سفر کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر ناظمین نے ہاتھوں
ہاتھ 1 ماہ اور 4 ماہ کے لئے بیرون ملک مدنی قافلوں میں سفر کے لئے اپنے نام
لکھوائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قبولہ روڈ عارف والا میں قائم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ بوائز کا وزٹ

مسلمانوں
کے بچوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مرکزی مجلسِ
شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ قبولہ
روڈ عارف والا میں قائم گلزار مدینہ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ
کیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے جامعۃ الدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور
وہاں موجودذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تعمیرات کے حوالے سے تربیت کی۔
پاکپتن شریف میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد
عطاری کی بابا فرید الدین گنجِ شکر کے
مزار پر حاضری

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکپتن
شریف کے شیڈول پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بابا فرید الدین گنجِ
شکر رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔
کراچی میں ”مرکز الاقتصاد الاسلامی“اسلامک اکنامک
سینٹر کاافتتاح کردیا گیا

بزنس
کمیونٹی کے لئے خوشخبری!
دعوت
اسلامی نے کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic
Economics Centre)کا افتتاح
کردیا
بزنس
میں درپیش مسائل پارٹنر شپ (Partnership)،
انویسمنٹ (Investment)،
وکالہ، مرابحہ، استصناع، سلم، کرنسی میں لین دین، سونے چاندی کی تجارت، وراثت کی
تقسیم کاری، خاندانی کاروباری تصفیہ اور دیگر کاروباری تنازعات کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی
جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے اطراف میں قائم ایک بلڈنگ میں ”مرکز
الاقتصاد الاسلامی“ کا افتتاح کردیا گیا۔
اسلامک
اکنامک سینٹر کا افتتاح 23 اگست 2023ء بدھ کو ہوا۔ ادارے کا افتتاح شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کرتے
ہوئے کیا۔اس موقع پرماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی، دار الافتاء اہلسنت
کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی صاحب، اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل
عطاری، مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، اراکین کراچی مشاورت، تخصص فی الفقہ الاقتصاد
الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر شخصیات موجود تھیں جبکہ افتتاح کے بعد نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی بھی تشریف آوری ہوئی۔
خوشخبری
ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محقق اہلسنت، ماہر اقتصادیات مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فرمایا
کہ بزنس کمیونٹی کی شرعی رہنمائی کے لئے “مرکز الاقتصاد الاسلامی“کے افتتاح کی خبر
ملنے پر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ امیر اہلسنت نے اپنے پیغام میں کاروباری
حضرات کو قرآن پاک کی اس آیت ”فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا
تَعْلَمُوْنَ۔ ترجمہ: اگر تم
نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو “ پر عمل کرتے ہوئے اپنے تجارتی مسائل اور ان کے
شرعی حل کے لئے اس ادارے میں موجود علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب
دلائی اور فرمایا کہ ہمارا ہر کام اسلام
اور شریعت کے مطابق ہی ہونا چاہیئے۔اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ادارے کے قیام میں محنت و کوشش
کرنے والوں کو خوب خوب اپنی دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔
Online
Appointmentلینے
کے لئے نیچے دیئےگئے WhatsAppنمبر
/ E:mailپر رابطہ
کریں:
WhatsApp:03037862512
Email:
APOINTMENT@IECDAWATEISLAMI.COM
آج رات رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری مدنی چینل پر
ہفتہ وار اجتماع میں لائیو بیان فرمائیں گے

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 24 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد نمازمغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ ان اجتماعات کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن
پاک سے ہوگا جبکہ اراکینِ شوریٰ اورمبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ مدن شاہ جھنگ سے مدنی چینل پر براہِ راست ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ
پاکپتن شریف میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، بہزاد لکھنوی
مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ پشاور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ
سینٹرل پارک چشتیاں شریف میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمدشاہد عطاری مدنی، جامع
مسجد سیدہ فاطمۃ الزہراء، کری روڈ میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری،
اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، القادری
اسلامک سینٹر Milson
Palmerston North New Zealand میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، Messenger Street No.10 Colombo 12
میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سیم پل، لاہور
روڈ شیخوپورہ میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، جامع مسجد
سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں نگران کراچی ڈویژن 02 حاجی محمد رضا عطاری اور جامع مسجد
کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

19
اگست 2023ء کو دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں مدرسۃُ
المدینہ اور دارُ السنۃ کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ باغ کی مشاورت، تحصیل دھیرکوٹ کی
مشاورت سمیت مقامی علمائے کرام اور عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران کشمیر مشاورت سید
جنید عطاری نے بیان کیا جس میں عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کی آباد کاری میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ نگران کشمیر مشاورت نے انہیں اپنے اور دیگر جاننے والوں کے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یاد
رہے کہ! تحصیل دھیرکوٹ میں پہلے دعوت اسلامی کا کوئی مدنی مرکز
نہیں تھا ۔ اب اس مدرسۃ المدینہ کو بطور مدنی مرکز
استعمال کیا جائے گا جہاں سے مدنی قافلے روانہ ہوگئے اور فرض علوم پر مشتمل کورسز کا باقاعدہ سلسلہ بھی شروع ہوگا نیز بچوں کے لئے حفظ وناظرہ اور بڑی عمر کے افراد کے لئے قرآن پاک کی تعلیم
کا سلسلہ ہوگا۔(
کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام واہ کینٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی شعبہ جات ( شعبہ مدنی قافلہ ،تحفظ
اوراق مقدسہ،کفن دفن،محبتیں بڑھاؤ،کورسز مجلس،ڈونیشن بکس،نیک اعمال،شعبہ تعلیم اورعشر
اطراف )کے
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت لیاقت عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ اور تحفظ اوراق مقدسہ کے
کام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔
اس کے
علاہ 15 ستمبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے لئے سفر کرنے والی میلادٹرین کے متعلق
اہداف
دیئے اور ہر ماہ 3
دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور تقرر یاں
مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملتان میں فیضان ِقرآن مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور پنجاب کے علاقے ملتان میں فیضان ِقرآن مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
محمداظہر عطاری نے ’’مسجد بنانے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو مرحومین کے ایصالِ
ثواب کے لئے مساجد و مدارس المدینہ بنانے اور تعمیرات میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔
آخر میں رکن ِشوریٰ نے دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور پھر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا
نیز اس موقع پر رکن ِشوریٰ نے مسجد کی تعمیرات و آباد کاری میں کوششِ کرنے والوں کے لئے دعائے خیر بھی کروائی۔)کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
وکلا برادری کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں سنتوں بھرا اجتماع

شعبہ
رابطہ برائے وکلا (دعوت
اسلامی)
کے تحت 11 تا 13 اگست 2023ء تین دن کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان کے کئی شہروں سے سٹی /ہائی کورٹ اور سپریم
کورٹ کے وکلا و ججز سمیت متعلقہ شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول حصول علم دین کے لئے شریک
ہوئے۔ تین دن کے ہونے والے اجتماع میں مبلغین دعوت اسلامی کے اصلاحی بیانات سمیت
سیکھنے سکھانے کے سلسلے ہوئے۔
دورانِ
اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو حقوق اللہ ادا کرنے اور اس میں
کوتاہی نہ کرنے کا ذہن دیا۔آپ نے مزید فرمایا کہ ہمیں یہ طے کرکے زندگی گزارنی ہے
کہ کل بروز قیامت ہمیں ظالم بناکر نہ
اٹھایا جائے، اس کے علاوہ ہماری کوشش ہو کہ ہمارے پروفیشن میں ہمارے ساتھ اگر کچھ نہ مناسب
ہوجائے تو غصے کا اظہار اپنے اہل و عیال
پر نہیں کرنا۔
وکلا برادری کے درمیان بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ہمیں اپنے پروفیشن میں رہتے ہوئے دین کا کام
کرنا ہے اور ہمیشہ مظلوم کی مدد کرکے اس سے اچھی دعا لینے کا سبب بننا ہے۔
سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہماری حیثیت مسافر کی ہے، ہمیں دنیا میں بس تھوڑی دیر کے لئے رُکنا ہے اور آگے چلا جانا ہے، اللہ پاک نے زندگی اور موت کو اس لئے پیدا فرمایا کہ ہمارے اچھے اعمال کی جانچ ہوسکے۔ اسی طرح رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے بھی اپنے بیان میں شرکا کو سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آج رات نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مدنی چینل پر ہفتہ
وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 17 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائےگا۔ ان اجتماعات کا
باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا جبکہ اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نوفیروز پور روڈ لاہور سے مدنی چینل پر براہِ راست ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ
رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
اور KMCکی
کاوش سے بلال چورنگی کراچی کو سر سبز و شاداب بناکر مقامیوں کو 76 ویں جشن آزادی
پر FGRF
نے خوبصورت تحفہ دیا۔
بلال
چورنگی کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کیا۔اس
موقع پر D.G
پارک
جنید اللہ، ڈائریکٹر محکمہ باغات دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
افتتاحی
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ
بلال چورنگی FGRF
چورنگی کا منظر پیش کررہی ہے، دعوتِ اسلامی اب تک پورے پاکستان 26 لاکھ پودے
لگاچکی ہے اور اس سال 15 لاکھ پودے لگانا ہمارے ہدف میں شامل ہے۔آخر میں رکن شوریٰ
نے پلانٹیشن میں تعاون کرنے پر میئر کراچی اور KMCکی
انتظامیہ کا شکریہ بھی اداکیا۔