25جنوری2024 کو مدنی چینل پر ہونے والےہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری بیان فرمائیں گے
دینِ اسلام کی
تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 25جنوری2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک
کی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و اذکاراور خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں جامع مسجد
غوثیہ مہاجر کیمپ نمبر ساڑے 4 بلدیہ ٹاؤن
کراچی سے رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری
،مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیپ سے رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری ،جامع مسجد فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم سے رکن شوری مولانا اسد مدنی ،فیضان مدینہ شاہ ابوالبرکات لو کو
ورکشاپ مغلپورہ لاہور سے رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،فیض مدینہ
مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی سے رکن شوری حاجی برکت عطاری ،کلثوم
مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کراچی سے رکن شوریٰ مولانا
حاجی عقیل عطاری مدنی ،حنفیہ مسجد مین قائد آباد ابراہیم حیدری ٹاؤن 2 سے رکن شوریٰ حاجی
رفیع عطاری ،رضائے مصطفی مسجد کورنگی
نمبر 4سے رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے علاقوں میں ہونے والے
قریبی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔