تحصیل کامونکے میں میلاد اجتماع کا انعقاد، ٹک
ٹاکرز اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول
کی شرکت

حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن
منانے کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام
گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات،
تاجران، ٹک ٹاکرز اور پروفیشنلز سمیت دیگر
عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
انہوں نے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ
کے مختلف پہلو کو بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
جشنِ ولادت کے موقع پر اپنے گھروں کو سجانے اور جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو میں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا کی آمد

دعوتِ اسلامی کئی سالوں سے خدمتِ دین کرنے اور
80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
پچھلے دنوں لاہور ایکسپو سینٹر میں 3 دن کا انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو منعقد کیا گیا
جس میں ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والی پولٹری سے وابستہ کمپنیز نے اسٹال
لگایا۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا وزٹ
کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے انٹرنیشنل
پولٹری ایکسپو میں قائم مختلف اسٹالز کا وزٹ کرتے ہوئے پولٹری سیکٹر سے وابستہ کمپنی مالکان، ڈاکٹرز، مینجرز اور
دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےوہاں موجود
تمام لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف کروایا بالخصوص شعبہ FGRF کے تحت دنیا بھر میں ہونےوالی فلاحی اور امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم
الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 28 ستمبر 2023ء بمطابق 12 ربیع الاول 1445ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔
اجتماع
کا آغاز اللہ کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا جائے گا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کی جائے گی۔ رات 9:00 بجے شروع
ہونے والے اس اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی
چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ”جشن ولادت اور شانِ مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
بیان
کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقان
میلاد کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی
مذاکرے کے بعد عاشقان رسول کو سحری پیش کی جائے گی۔
اس کے
بعد پُر رونق محفل ”صبح بہاراں“کا آغاز ہوگا جس میں عاشقان رسول اُس گھڑی
کا استقبال کریں گے جس میں ”وجۂ تخلیق کائنات، آقائے نامدار، خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“کی دنیا میں
جلوہ گری ہوئی۔ صلوۃ و سلام اور خصوصی دعا پر اجتماع میلاد کا اختتام کیا ہوگا۔

ماہ
ربیع الاول کیا آتا ہے ہر طرف موسم بہار آ جاتا ہے مسلمان اپنے گھروں، دکانوں،
مارکیٹوں میں لائٹنگ کرتے اور اجتماع میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔
اسی سلسلے
میں پنجاب کےشہر لاہور میں ایک مارکیٹ بنام لنڈا بازار رشید سینٹر میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا
جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اخلاقِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
جھلکیوں‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں موجود
عاشقان رسول کو اچھے اخلاق اپنانے اور
قریبی رشتہ داروں سے حسن سلوک کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
قائم جامع مسجد اللہ والی بارہ کہو میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون 3 کے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری نے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے اجتماعِ میلاد و
جلوسِ میلاد النبی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پچھلے
دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگران ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف
عطاری نے بہاولپور سٹی کے عاشقان رسول کو 12 ربیعُ الاول کا جدول نگران شوریٰ کے ساتھ گزارنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز ٹیلی تھون ایونٹ کے حوالے سے
اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
انٹیرئیر
سندھ کے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
بوائز کے ناظمین کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء بروز پیر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری
محمد ایاز عطاری نے انٹیرئیر سندھ کے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد
میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور انہیں اکتوبر میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآباد
میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ

23
ستمبر 2023ء بروز ہفتہ حیدرآباد سٹی میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ اور مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کی سجاوٹ کرنے، اجتماع ِ میلاد اور جلوس
میلاد میں طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیزماہ ربیع الاول کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور اکتوبر 2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف۔ مزید اس موقع پر حیدرآباد
سٹی نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
12 ربیع الاول کو جشن ولادتِ مصطفٰے کی خوشی
کے موقع پر کراچی میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا

اللہ
پاک کے آخری نبی، سید الانبیاء ، شفیع الامّت، حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا یومِ
ولادت دھوم دھام سے منانے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی کراچی میں مرکزی جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
جلوس
کا آغاز 12 ربیع الاول 1445ھ بمطابق 29 ستمبر 2023ء بعد نمازِ جمعہ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے ہوگا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کی
صدائیں لگاتے اور نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شریک ہوں گے۔
خاص عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں جمعہ کی نماز 2:45 جبکہ عصر کی نماز 5:45 پر ادا کی جائے گی۔ بعد نماز
مغرب سنتوں بھرا بیان ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد میں شریک عاشقان رسول کے لئے
لنگر میلاد کا اہتمام ہوگا۔
تمام
عاشقان رسول سے جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
منانے کے لئے جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ
بال گراؤنڈ) اوکاڑہ میں ہفتہ واراجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں قائم گورنمنٹ ستلج بوائز اسکول (ستلج فٹ بال گراؤنڈ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اوکاڑہ سٹی اور اطراف سے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”بی بی آمنہ رضی
اللہ عنہ کے مشاہدات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
آقا کریم صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کے وقت
ہونے والی برکات کے بارے میں شرکا کو بتایا نیز عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ
علیہ وسلم کا میلاد منانے، مخلوقِ خدا سےاخلاص کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کے علاوہ ذکر اللہ کیا گیا اورصلوٰۃ سلام پڑھا گیا۔
اجتماع کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔( رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد سے کراچی جانے والی میلاد ایکسپریس میں اسلامی
بھائیوں کا اراکین شوریٰ کےساتھ سفر

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ربیع الاول کے مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے والی میلاد ایکسپریس میں
عاشقانِ رسول نے رکن شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری اور رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا
عطاری کی ہمراہی میں سفر کیا۔
دورانِ
سفر اسلامی بھائیوں نے جماعت سے نماز ادا کی جبکہ اراکین شوریٰ نے دورانِ سفر سنتیں
اور آداب سکھائے نیز عاشقان رسول سے ملاقات بھی فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام نگران
پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ قیصر امین بٹ کے گھر ان سے ملاقات کی ۔
جہاں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز
نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن بھی دیا جس پر قیصر امین بٹ نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے
خیالات کااظہار کیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے آخر میں دعائے خیر و برکت بھی کروائی جبکہ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)